اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 2018 میں عدلیہ مخالف تقریر کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018ء سے زیر التواء تھی۔
درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔


