اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اداروں کے خلاف تقاریر کیس کی سماعت ،
عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو 14 دن میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ اپنے لیڈر کو فالو کر رہے ہیں کہ جتنے مقدمات ان پر ہوئے آپ پر بھی اتنے ہی ہونے ہیں۔شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمات بنانا رواج بن گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف خیبر پختون خوا میں ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے اور لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے 2 مقدمات درج ہیں


