اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے شوہر کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے۔
جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔
بشریٰ بی بی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے احکامات دیے جائیں۔


