خبر نمبر 1

کوئٹہ میں ن لیگ سیاسی طور پر متحرک، شہباز شریف کی اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی سے ملاقات ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی لشکری رئیسانی نے بھی دعوت قبول کر لی کہا اس سیاسی عمل کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا جلد باضابطہ اعلان کریں گے شہباز شریف بولے ترقی کے لیے اتفاق اتحاد اور اشتراک عمل ناگزیر ہے سب مل کر بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو چھوٹے بھائیوں جیسا قرار دے دیا کہا رونے دھونے اور الزامات سے کچھ نہیں ہوگا مناسب ہے ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں عام انتخابات میں عوام جسے سے منتخب کریں وہی وزیراعظم بنے گا ادھر نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ بلوچستان کا ہم اجلاس جاری پارٹی امور اور آئندہ الیکشن پر فیصلے متوقع۔۔۔

خبر نمبر 2

میاں نواز شریف نے بلوچ سیاسی قیادت کو اپنا بنا لیا صوبے کی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت میں سب سے بڑی شمولیت 30 اہم سیاستدان ن لیگ کا حصہ بن گئے ڈی اے پی، بی این پی، نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی ائی کے سابق رہنما شامل، جام کمال، سلیم کھوسہ، نور محمد، عبدالرحمان کھیتران ،فائق جمالی ،شعیب نوشیروانی، عاصم کرد ،جنگیز مری، دوستین ڈومکی، سردار عاطف سنجرانی اور خان محمد جمالی بھی نواز شریف کے قیادت پر اعتماد کا اظہار ، ملاقاتون کے دوران نواز شریف ہولے بلوچستان میں نون لیگ کے دور میں جتنی ترقی ہوئی کبھی نہیں ہوئی الیکشن جیت کر صوبے کو پھر سے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالیں گے۔۔۔

خبر نمبر 3

نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا امید ہے کوئی حل نکلے گا رہنما نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک کی گفتگو خالد مگسی بولے لیگی قیادت کے ساتھ مزید ملاقاتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی یعقوب ناصر کا کہنا تھا نون لیگ کی حکومت بنی تو مہنگائی اور مسائل کا خاتمہ ہوگا جہاں ضرورت ہوگی سیٹ ایڈجیسٹمنٹ بھی کی جائے گی شاہزیب درانی نے بلوچستان میں ن لیگ کے کلین سویپ کرنے کی پیش گوئی کر دی۔۔۔

خبر نمبر 4

نگران وزیراعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا 10 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا یکم نومبر کو ای سی سی فیصلوں کی توثیق ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں مختلف ناموں کی شمولیت اور نکالنے کی سمری پر غور ہوگا کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2024 کی منظوری کا بھی امکان نگران وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا آرمی چیف اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔۔۔

خبر نمبر 5

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا عمل درآمد کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا حکومت نے فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کمیشن تشکیل دے دیا ہے سابق آئی جی اختر حسین شاہ سربراہ مقرر اٹارنی جنرل عدالت میں پیشرفت سے آگاہ کریں گے ایک درخواست گزار شیخ رشید بھی عدالت پہنچ گئے شیخ صاحب کیا چلہ پورا ہو گیا ہے صحافی کا سوال چلہ تو پورا ہو گیا ہے لیکن اثرات ابھی تک ہیں شیخ رشید کا جواب۔۔۔

خبر نمبر 6

اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر 40ویں روز بھی حملے جاری صیہونی فورسز کا رات گئے تلکرم پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ مزید سات فلسطینی شہید 12 زخمی مغربی کنارے پر حملے میں مزید آٹھ فلسطینی شہید درجنوں زخمی جبکہ خان یونس میں ایک گھر پر فضائی حملے میں 10 افراد شہید متعدد زخمی ہو گئے ہیبرون میں فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اسرائیلی فوج کی الشفا ہسپتال کے ارد گرد و حیشانہ بمباری غزہ میں مجموعی شہادت ہے 11300 سے بڑھ گئیں الشفا ہسپتال کا صحن غزہ کی سب سے بڑی قبر بن گیا 179 لاشوں کی اجتماعی تدفین کر دی گئی ہلال احمر کے مطابق سڑکوں پر ملبے میں اور گھروں کے اندر بھی لاشیں بکھری پڑی ہیں بچے کچے لوگ باہر نکل سکتے ہیں نہ ہی اپنے پیاروں کو دفنا سکتے ہیں بہت سے زخمی کیس ایسے ہیں جو ہسپتال نہیں پہنچ سکتے۔۔۔

خبر نمبر 7

اسرائیلی فوج غزہ کے الشفا ہسپتال میں داخل حماس کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا دعوی اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں حماس کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کر رہے ہیں الشفا ہسپتال میں ہزاروں پناہ گزینوں اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ ادھر 500 سے زائد امریکی عہد یداران کا صدر بائیڈن کو خط اسرائیل حماس جنگ سے متعلق پالیسی پر تنقید فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ۔۔۔

خبر نمبر 8

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری نابلس کے بچوں کا غزہ کی مظلوم بچوں سے اظہاری یکجہتی بچوں کا عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ ہالینڈ کے شہری بھی فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی لبنان میں بھی اسرائیل کے خلاف برطانوی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ فلپائن میں بھی شہریوں کا امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج ترکیہ میں مصری کونسل خانے کے سامنے مظاہرہ رفح سرحد مستقل کھولنے کا مطالبہ۔۔۔

خبر نمبر 9

نواز شریف پر عدلیہ مخالف تقریر کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔۔۔

خبر نمبر 10

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری اسلام آباد ہائی کورٹ نے لکھا کہ بادی النظر میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کو اوپن ٹرائل نہیں کہا جا سکتا جیل ٹرائل کے لیے پیش کی شرائط پوری کرنے کی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں لائی گئیں اگر ایسی کوئی دستا ویز ہیں ت،16 نومبر کی سماعت پر پیش کریں ادھر احتساب عدالت نے دو کیسز میں بشرا بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نمبر تک توسیع کر دی۔۔۔

خبر نمبر 11

لاہور میں اسموگ کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہوا میں آلودگی کا لحاظ سے آج پہلا نمبر لاہور کا انڈیکس 287 اور بھارتی دارالحکومت دہلی کا انڈیکس 251 ریکارڈ شہریوں کے لیے سانس لینا بھی محال نگران وزیر اعلی پنجاب کے زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا مارکیٹس اور سکولز کی ہفتے میں دو دن بندش کا فیصلہ متوقع ہے میں محکمہ موسمیات میں اگلے دو روز بھی موسم خشک رہنے کا بتا دیا۔۔۔

خبر نمبر 12

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اگلے چند روز میں اچھی خبر ملنے کی امید پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی معاشی ٹیم آج فائنل ڈرافٹ تیار کرے گی آئی ایم ایف ٹیم کل واپس روانہ ہوگی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو شرح سود میں اضافے کے نقصانات سے آگاہ کر دیا۔ ۔۔