خبرنمبر1

سیمی فائنل میں ہارکے ڈر سے بھارت دھاندلی پر اتر آیا۔ اہم میچ سے پہلے آئی سی سی کو بنا بتائے پچ تبدیل کر دی۔ ڈیلی میل نے بھارتی بورڈ کی مبینہ بے ضابطگیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔پہلے سیمی فائنل سے قبل آئی سی سی کو بغیر بتائے پچ تبدیل کر دی ، برطانوی اخبار کا دعوی، قوانین کے مطابق پچ سے متعلق فیصلہ آئی سی سی کا نمائندہ اور میزبان بورڈ کریں گے ۔ بھارتی بورڈ ورلڈ کپ کے دوران متعدد بار قانون کی خلاف ورزی کرچکا ، بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل پچ نمبر 7پر کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی نے واضح کیا تھا سیمی فائنل اس پچ پر ہوگا جس پر میچ نہ کھیلا گیا ہو۔ تاہم آخر وقت میں میچ کے لیے پچ نمبر 6کا انتخاب کر لیا گیا۔ اس پچ پر بھارت پہلے ہی میچ کھیل چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پچ کی تبدیلی بھارتی اسپنرز کو فائدہ دینے کے لیے کی گئی ۔

خبرنمبر2

کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بھارتی بورڈ بڑے تنازع کا شکار، بھارت میں موجود آئی سی سی کے نمائندے کا قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق آئی سی سی کو خط، کہا بھارتی بورڈ از خود پچ کو تبدیل کرنے کے فیصلے لے رہا ہے ۔ احمد آباد میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے لیے پچ نمبر 7کا انتخاب ہوا تھا لیکن پاک بھارت میچ پچ نمبر 5پر کھیلا گیا۔ نمائندہ آئی سی سی کے مطابق بھارتی بورڈ از خود پچ کو تبدیل کرنے کے فیصلے لے رہا ہے ۔ بھارتی بورڈ نے بتایا پچ تبدیل کرنے کا فیصلہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پچ بھارتی بورڈ کے احکامات پر تبدیل کی گئی ۔ اینڈ اٹکنسن کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میں بھی پچ آخر وقت میں تبدیل ہو سکتی ہے ۔ آئی سی سی کے نمائندے کو پچ سے متعلق ہر فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ بھارتی بورڈ

خبرنمبر3

ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بابر کی کپتانی ختم، ذرائع کے مطابق بابر استعفیٰ دیں گے تو پی سی بی قبول کر لے گا۔ ورنہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ بابراعظم ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20کے کپتان ہیں ، دورئہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان کے امیدوار ، دورئہ نیوزی لینڈ میں شاہین ٹی 20کی قیادت کے امیدوار، 2024آئی سی سی تی 20ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے ۔