خبرنمبر1
آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں ، پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کر رہے ہیں ۔ جارجیوا کا بلوم برگ کو انٹرویو میں کہا آئی ایم ایف کا پاکستان سے رواں ہفتے معاہدہ متوقع ہے ، بنیادی مسئلہ ٹیکس وصولیوں کا ہے ، ٹیکس وصولیاں کم از کم جی ڈی پی کا 15فیصد تک کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہے ۔ آئی ایم ایف کی شرط پر بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈفال ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
خبرنمبر2
فیض آباد دھرنا کیس: عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بنائے گئے انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے، تین رکنی کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان بھی شامل ہیں انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن قیام کے 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا، انکوائری کمیشن ٹی ایل پی کی غیر قانونی مالی امداد کرنے والوں کی تحقیقات کرے گا، کمیشن فیض آباد دھرنے کے حق میں بیان اور فتویٰ دینے والوں کے خلاف ایکشن تجویز کرے گا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق کمیشن تعین کرےگا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں، سرکاری ملازم یا اشخاص فیض آباد دھرنے میں ملوث ہیں، کمیشن پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھرنوں، ریلیوں، احتجاج سے نمٹنےکی تجاویز بھی دیگا۔
خبرنمبر3
بشریٰ بی بی نے عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے لیکن جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات دیے جائیں۔
خبرنمبر4
القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب کے 2تفتیشی افسر چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کریں گے ۔ نیب نے عدالتی اجازت حاصل کر لی ۔ نیب کی چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست زیر التوا ہے ۔ تفتیشی افسر چیئرمین پی ٹی آئی سے جوڈیشل لاک اپ میں ہی تفتیش کر سکتے ہیں ۔
خبرنمبر5
لاہور میں اسموگ سے بچائو کیلئے ماسک کی پابندی نہیں ، اسکولوں میں بہت کم طلبہ ماسک پہنے نظر آئے ، ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن بھی نہ کر سکی ۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور موٹرسائیکل سڑکوں پر رواں دواں، اسموگ کی روک تھام کے لیے بازار ہفتے میں 2دن بند کرنے کی تجویز، ایک یا دو روز ورک فراہم ہوم، اسکول آن لائن کرنے کی بھی تجویز، فیصلے اج متوقع
خبرنمبر6
ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری کو جوابی مشورہ، رونے دھونے ، الزام تراشی سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب ہے ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، سب تجزیہ کریں کہ کہاں غلطیاں ہوئیں ، بلاول بھٹو چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اور رہیں گے ۔ مخلوط حکومت کے مشاورت سے فیصلے ہوتے تھے ۔ منفی بات یہ تھی کہ فیصلوں میں تاخیر ہوتی تھی ۔ جسے عوام وزیراعظم منتخب کریں گے قوم اسے قبول کریں گے ۔ شہبازشریف کی کوئٹہ میں لشکری عئیسانی اور اسلم رئیسانی سے ملاقات ، ن لیگ میں شولیت کی دعوت ، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اشتراک عمل ضروری ہے ۔ لشکری رئیسانی کی ن لیگ میں شمولیت سے متعلق جلد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی ۔ ، گزشتہ روز 30سے زیادہ سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
خبرنمبر7
اسرائیل کا غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ، محفوظ راہداری پر فائرنگ، اسرائیلی ٹینکس کمپلیکس میں داخل ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا گیا۔حماس نے اسپتال حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جو بائیڈن کو قرار دے دیا ۔اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ حماس نے غزہ کے الشفا اسپتال میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کررکھا ہے، حما س نے وہاں اسلحہ ذخیرہ کر رکھا ہے۔الشفا اسپتال میں 650 مریض، ایک ہزار طبی عملہ اور 5 سے 7 ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔ترجمان الشفا اسپتال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج شفا اسپتال کے بیسمنٹ تک پہنچ گئی اور بیسمنٹ کی تلاشی شروع کردی ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ شفا اسپتال ڈاکٹر منیر باریش نے حملے کے بعد کہا کہ اپنا دفتر چھوڑ کر باہر نہیں جاؤں گا۔شفا اسپتال میں محفوظ راہداری سے گزرنے والوں پر اسرائیلی فائرنگ جاری ہے۔ حماس نے اسرائیلی فوج کے دعوے مسترد کردیے اور کہا خالی اور پہلے سے تباہ کی گئی عمارتوں پر خیالی قبضے کا اسرائیلی دعویٰ فتح ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔


