خبرنمبر1
فیض آباد دھرنا کیس: شیخ رشید کی نظر ثانی اپیل خارج، سماعت ملتوی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل تھے۔دوران سماعت سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ آپ نے نظرثانی کی درخواست دائر ہی کیوں کی تھی؟، نظرثانی درخواست دائر کر کے 4 سال لٹکائے رکھا، یہ نہیں ہوگا کہ اوپر سے حکم آیا ہے تو نظرثانی دائر کر دی۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی تھی اس لیے نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سچ سب کو پتا ہے بولتا کوئی نہیں، کوئی ہمت نہیں کرتا۔وکیل شیخ رشید نے کہا کہ آج کل تو سچ بولنا اور ہمت کرنا کچھ زیادہ مشکل ہوگیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آج کل کی بات نہ کریں ہم اس وقت کی بات کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کو کوئی باہر سے کنٹرول کر رہا ہے؟، نظرثانی کی درخواست آ جاتی ہے پھر کئی سال تک لگتی ہی نہیں، پھر کہا جاتا ہے کہ فیصلے پر عمل نہیں کیا جا رہا کیونکہ نظرثانی زیر التوا ہے، آپ اب بھی یہ سچ نہیں بولیں گے کہ کس نے نظرثانی کا کہا تھا؟، اس پر شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں کہا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو ایم این اے اور وزیر رہ چکے ہیں وہ تو ذمہ دار ہیں نا، جلاؤ گھیراؤ کا کہتے ہیں تو اس پر کھڑے بھی رہیں نا، کہیں نا کہ ہاں میں نے حمایت کی تھی۔یف جسٹس نے سوال کیا کہ دوبارہ موقع ملے تو کیا پھر ملک کی خدمت کریں گے؟، اس پر شیخ رشید نے جواب دینا چاہا تو چیف جسٹس نے انہیں روسٹرم پر آکے بولنے سے روک دیا اور کہا کہ آپ سے نہیں پوچھ رہے آپ کے وکیل سے پوچھ رہے ہیں۔اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید ایک سینئر پارلیمنٹرین ہیں، آپ کے حوالے سے عدالت نے کچھ نہیں کہا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب دل چاہے جلاؤ گھیراؤ کرو، سڑکیں بند کروا دو، جب کھڑے ہونے کی باری آتی ہے تو سب بھاگ جاتے ہیں، ہم خود کے ہی دشمن بن چکے ہیں، آپ اپنے ملک سے مخلص نہیں، مزید خدمت کرنے کا موقع ملے گا تو ایسی خدمت کریں گے؟۔بعدازاں عدالت نے شیخ رشید کی نظرثانی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
خبرنمبر2
نگران وزیراعظم نے ہندوستان میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق تفصیلی ڈوزیئر لانچ کر دیا۔ڈوزیئر میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت 2014 کے بعد سے مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، 2021 میں نفرت انگیز جرائم کے 294 واقعات رپورٹ ہوئے۔ڈوزیئر میں بتایا گیا کہ بھارت میں تاریخی مساجد حملوں کی زد میں ہیں، 1600 سے زائد مساجد کو میڈیا مہم کا نشانہ بنایا گیا، ریاست منی پور میں سینکڑوں گرجا گھروں کو جلایا گیا، مقبوضہ کشمیر میں 24 ہزار 496 مذہبی مقامات کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ ہندو توا نظریات کے حامل افراد عبادت گاہوں کو تباہ کر رہے ہیں، درجنوں تاریخی مساجد کی تباہی یا خالی کرانے کے خطرات کا سامنا ہے، عالمی کنونشن کے دستخط کنندہ کے طور پر بھارت نسل کشی روکنے کا پابند ہے، عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائے۔
خبرنمبر3
کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام دیوالی کی تقریب ، نوازشریف ، شہباز شریف ، مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے کیک کاٹا۔ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت سے ترقی کی ن ئی راہیں کھلیں گی۔ خواتین کی خصوصی نشستوں کیلئے بلوچستان سے بھی نامزدگیاں ہوں گی ۔ مریم نواز کا خطاب
خبرنمبر4
مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہاں گیا؟ 8فروری کو پتہ چلے گا عوام کس کو ووٹ ڈالتے ہیں ، الیکشن کے بعد نمبر گیم دیکھ کر حکومت سازی کا فیصلہ کریں گے ۔ عوام اس بار سلیکشن قبول نہیں کریں گے ۔ فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس
خبرنمبر5
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحال، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ جاری کردیا ۔عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحال کردی جبکہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی گئی ، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب کی گرفتاری ڈالنے پر درخواست غیر موثر ہو گئی ۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب کیسز میں ضمانت کی درخواستیں احتساب عدالت میں بحال کرنے کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیاتھا ۔
خبرنمبر6
سابق وزیر شیخ رشید نے کہا مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا ہر کسی کو معاف کرتا ہوں ، مرضی سے پریس کانفرنس کی ، نہ میں نے ان کی بات مانی ، نہ انہوں نے میری مانی ۔ جسٹس صداقت علی نے میرے بھتیجوں کو بازیاب کرایا۔ ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خبرنمبر7
چیف الیکشن کمشنر سے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبے میں انتخابات کی تیاریوں کی بریفنگ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایاجائے گا ۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کی گفتگو، انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، عام انتخابات میں ووٹرز کے تحفط کو اولین فوقیت دی جائے ۔ سکندر سلطان راجہ
خبرنمبر8
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج شام 6بجے طلب ، صدارت خالد مقبول صدیقی کریں گے ۔ اجلاس میں انتخابات میں پالیسی ، منشور امیدواروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع، متحدہ کے کارکنوں کا اتوار کو جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب


