خبرنمبر1

بابراعظم کی ٹیسٹ میں کپتانی برقرار، ون ڈے کی کپتانی کا فیصلہ بعد میں ہوگا، قومی کپتان کی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف سے ملاقات، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ بھی پیش، بابراعظم نے ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ وائیٹ بال کی کپتانی کا معاملہ فی الحال موخر ہو گیا۔ ملاقات سے واپسی پر بابراعظم کی گاڑی کو کلب کرکٹرز نے روک لیا۔ قومی کپتان کے حق میں نعرے بازی،

خبرنمبر2

انڈین بلے بازوں کا کیوی بولرز پرلاٹھی چارج، 50اوورز میں صرف 4 بھارتی کھلاڑی ہی آئوٹ ہوئے ، ورلڈ کپ سیمی فائنل ، بھارت کا نیوزی لینڈ کو 398رنز کا ٹارگٹ، ویرات کوہلی کے 117رنز، شریاس ایئر کے 105رنز ، روہت شرما47رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ شبمن گل 80اور کے ایل راہول 39رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

خبرنمبر3

ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ کوہلی نے ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ کوہلی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے کیریئر کی 50ویں سنچری بنائی ۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق بھارتی اسٹار بیٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔ سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میں 49سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

خبرنمبر4

بھارت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ریڈار پر آگیا۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی تفتیش کیئے ٹیم بھیج دی گئی ۔ کئی دہائیوں سے بھارت منی لانڈرنگ اور اسلحہ کی غیرقانونی تجارت کا مرکز کے طور پر کام کرتا رہا ہے ۔ بھارت میں منی لانڈرنگ 10سال کے دوران 674.9ارب ڈالر تک بڑھ گئی ۔ منی لانڈرنگ کا عمل بی جے پی حکومت کی اہم شخصیات کی نگرانی میں مزید تیز ہوا۔ پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی کی زندہ مثال ہے ۔ بھارت کو جلد فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف

خبرنمبر5

وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کل حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق حج پالیسی پر تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔

خبرنمبر6

گوجرانوالہ: دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، پولیس کے مطابق دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں اب تک 5 افراد کے قتل اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

خبرنمبر7

غزہ میں اسرائیلی فوج کا الشفا ہسپتال پرحملہ، حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفا ہسپتال میں علی الصبح دھاوا بول دیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے جوکہ اُن کے بقول اس ہسپتال کے نیچے موجود ہے جہاں ہزاروں بیمار اور پناہ گزین شہری موجود ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے عرب میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے میڈیکل کمپلیکس کے مغربی حصے میں چھاپہ مارا ہے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ ان کے فوجی ہسپتال کے ایک مخصوص حصے میں حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کر رہے ہیں۔

خبرنمبر8

امریکی صدر بائیڈن کیخلاف غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے کا مقدمہ دائر، امریکہ میں انسانی حقوق کے ایک گروپ نے صدر جو بائیڈن اور ان کی کابینہ کے دو ارکان کے خلاف غزہ میں "اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے” پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شہری آزادیوں کے گروپ کی ویب سائٹ پر ایک بیان کے مطابق نیویارک میں قائم مرکز برائے آئینی حقوق (سی سی آر) نے فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں اور غزہ اور امریکا کے فلسطینیوں کی جانب سے تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

خبرنمبر9

حماس نے اسرائیل اور بائیڈن کوالشفا ہسپتال پر حملے کا ذمہ دار ٹھہرادیا، برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں کے اس بیان جس میں اسرائیل کے اس جھوٹے دعوے کی حمایت کی گئی تھی کہ الشفا کمپلیکس میں عسکریت پسند موجود ہیں، اس بیان نے اسرائیلی فوج کو ہسپتال پر حملے کا گرین سگنل دیا اور اس نے اپنی کارروائی کے دوران ہسپتال میں موجود عملے ، ڈاکٹروں ، مریضوں ، زخمیوں اور عام لوگوں کا قتل عام کیا۔