خبرنمبر1
القادر ٹرسٹ کیس نیب کی چیئرمین سے تفتیش، 2 افسر اڈیالہ میں تفتیش کریں گے، اجازت لے لی ۔ نیب ٹیم میں عمر ندیم اور عاصم منیر شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر روح الامین اور ہارون بلوچ بھی شامل، تفتیش کے بعد فریقین کو دوبارہ سنا جائے گا۔ چیئرمین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا زیر التوا، افسر چیئرمین سے لاک اپ میں ہی تفتیش کر سکتے ہیں۔
خبرنمبر2
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔استغاثہ نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔
خبرنمبر3
مردان میں بچے کے قتل کا کیس، سپریم کورٹ پولیس تحقیقات پر برہم، سب سے ناقص تفتیش کے پی پولیس کی ہوتی ہے ، چیف جسٹس کے ریمارکس، ناقص تفتیش کے لیے یہ ایک مثالی کیس ہے ، بچہ اپنے چچا کی ورکشاپ میں کام کرتا تھا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن پشاور ، چیف جسٹس نے کہا کوئی چچا اپنے بھتیجے کو کسی غیر کیساتھ کیسے جانے دے سکتا ہے ؟ورکشاپ والوں نے بچے کے اہل خانہ کو 16دن بعد کیوں آگاہ کیا؟پولیس نے ورکشاپ ملازمین کے بیانات ریکارڈ کیوں نہیں کیے ؟ پولیس نے بچہ کی موت کے ذمہ داران کے تعین کیلئے کوئی تفتیش نہیں کی ، ناقص تفتیش کر کے کہتے ہیں عدالت نے ملزم چھوڑ دیا۔ غریب کا بچہ تھا اس لیے ٹھیک تفتیش نہیں کی۔ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی ۔
خبرنمبر4
اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے، نیتن یاہو جتنے ایٹم بم بنالے انجام کا وقت آپہنچا: اردوان، انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اسلحہ، انٹیلی جنس سپورٹ دینے والے بھی ان جرائم میں برابر کے شریک ہیں، روزانہ سینکڑوں بچے بموں سے مرتے ہیں، یورپی یونین سے امریکا تک سب خاموش کیوں ہیں؟
خبرنمبر5
غزہ پر حملوں میں شہریوں کا خیال نہ رکھنے پر امریکا اسرائیل سے مایوس، رپورٹ، غزہ میں عام شہریوں کی اموات میں مسلسل اضافے کے بعد غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کے رویے سے وائٹ ہاؤس کے اندر مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت اسرائیلی رویے پر نالاں ہے جس کی جانب سے امریکی مشوروں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
خبرنمبر6
غزہ جنگ: ٹروڈو اور نیتن یاہو سوشل میڈیا پر آمنے سامنے، غزہ میں جاری جنگ کے معاملے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بن یامین نیتن یاہو کے درمیان سوشل میڈیا پر مکالمہ ہوا۔کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا اسرائیل کو چاہیے کہ غزہ میں اپنے فوجی آپریشن کو لگام دے، غزہ میں عورتوں، بچوں اور شیرخواروں کی ہلاکتیں دیکھ رہے ہیں، یہ سب رکنا چاہیے۔
خبرنمبر7
آئرش اپوزیشن رہنما کا حکومت سے اسرائیل کو عالمی فوجداری عدالت لیجانے کا مطالبہ،آئرلینڈ کی اپوزیشن رہنما میری لو مکڈونلڈ (MARY LOU MCDONALD) نے اپنی حکومت سے اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔میری لو مکڈونلڈ نے پارٹی کی سالانہ تقریب میں آئر لینڈ میں تعینات فلسطینی سفیر کا خیر مقدم کیا اور فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے، ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مارا جا رہا ہے۔


