خبرنمبر1

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، بابر اعظم کپتانی سے مستعفی ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ مجھے وہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے جب مجھے پی سی بی کی جانب سے 2019ء میں پاکستان کی قیادت کرنے کی کال موصول ہوئی۔پچھلے 4 برسوں میں، میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سے عروج و زوال دیکھے لیکن میرا مقصد پورے خلوص اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے وقار اور عزت کو برقرار رکھنا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں نمبر 1 پر پہنچنا تمام کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا، میں اس دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے اپنی پُرجوش حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔

خبرنمبر2

شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی، شان مسعود کو ٹیسٹ کی کپتانی سونپ دی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے استعفے کے بعد پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان بنا دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔سابق کرکٹر محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹرمقرر کر دیا گیا جبکہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ڈائریکٹر قومی ٹیم بنا دیا گیا۔

خبرنمبر3

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 20ٹیسٹ میچز کھیلے ، 10جیتے ، 6ہارے ، 4میچز بغیر نتیجہ رہے ۔ 43ون ڈے کھیلے 26جیتے 15ہارے 1بغیر نتیجہ رہا۔ 71ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں 42جیتے ، 23میں شکست ہوئی 6بغیر نتیجہ رہے ، ورلڈ کپ میں 9میچز کھیلے جن میں 4جیتے 5میچز میں شکست ہوئی ۔ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ٹی 20ورلڈ کپ 2021کا سیمی فائنل ہاری، ٹی 20ایشیا کپ 2022کے فائنل میں شکست ہوئی ۔ ٹی 20ورلڈ کپ 2022کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خبرنمبر4

بابر اعظم کی بطور کپتان پرفارمنس ٹھیک نہیں رہی ، بہتری کپتان بدلنے سے نہیں سسٹم تبدیل کرنے سے آئے گی ، ویرات کوہلی بھی کپتانی چھوڑ کر اچھاپرفارم کر رہے ہیں ، سابق کرکٹر محمد عرفان ، بابر اعظم نے اچھا فیصلہ کیا ، بطور کھلاڑی وہ بہت باصلاحیت ہیں ، بابر کو اپنی گیم پر فوکس کرنا چاہیے ، سابق کرکٹر یاسر حمید کا مشورہ

خبرنمبر6

سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 7 دہشت گرد جہنم واصل،انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔

خبرنمبر7

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کیا جائے اور جیل سپرنٹنڈٹ کو ہدایت کی ہے کہ اس دوران ملزمان کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے۔جسٹس عامر فاروق نے لکھا کہ ’آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت اس کیس میں استثنیٰ کا اطلاق نہیں ہوتا ، آفیشل ڈیوٹی کے دوران لگائے کریمنل الزامات پرآرٹیکل 248 کا اطلاق ہوتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، اُن کی کی سیکیورٹی کی وجہ سے جیل ٹرائل ہو رہا ہے ، اُن کی فیملی اس سے قبل سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر چکی ہے۔