راولپنڈی (ای پی آئی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ بڈھ بیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے گئے جن کی شناخت کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے، سلمان احمد، عمران محمد اور حضرت عمر عرف خالد شامل تھے۔

سکیورٹی فورسز نے بڈھ بیر کے علاقے میں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھامکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا،

تمام دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے اور بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد سرگرمیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا۔