اسلام آباد(ای پی آئی ) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف درج مقدمات کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نےگرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

تفصیل کے مطابق سابق وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف مختلف شہروںمیں درج مقدمات کیخلاف سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستوں پر سماعت کی،پشاور میں مریم اورنگزیب کے خلاف درج مقدمے کا مدعی عدالت میں پیش ہوگیا،مدعی مقدمہ نے عدالت میں مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا بیان دیدیا ۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ جاوید لطیف کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن لاہور کے مقدمے میں چالان جمع کرایا جا چکا ہے،

پراسیکیوٹر نے کہاکہ پشاور میں مریم اورنگزیب کیخلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل ہو چکا ہے،ایف آئی اے حکام نے کہاکہ ایف آئی اے کی جانب سے متعلقہ مقدمے کی انکوائری کو بند کر دیا گیا ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب اور کے پی میں درج مقدمات میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کردی اور درخواستوں پر مزید سماعت جنوری 2024تک ملتوی کردی۔