خبرنمبر1
معیشت میں بہتری ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ہنڈر انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ، ہنڈرڈ انڈیکس نے 57ہزار کی سطح عبور کر لی ۔ روپے کی قدر میں بھی بہتری، انٹر بنک میں ڈالر ایک روپیہ 14پیسے سستا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 287روپے پر ٹریڈ ،
خبرنمبر2
پٹرول 2 روپے 4 پیسے سستا، قیمت 281روپے 34پیسے فی لٹر ہو گئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 47پیسے کمی،نئی قیمت 296روپے 71پیسے مقرر، لائٹ ڈیزل بھی 9روپے ایک پیسہ سستا کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 5پیسے فی لٹر کمی کا اعلان ، نئی قیمت 204روپے 98پیسے ہو گئی ۔
خبرنمبر3
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے،پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے معاہدے سے پاکستان کو 70کروڑ ملیں گے ۔ پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کرنا ہوگا، بجلی ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنا ہوں گی ۔ سرکاری اداروں کے نقصانات کم کیے جائیں گے ، آمدن بڑھانے کیلئے وفاق اور صوبوں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔ آئی ایم ایف اعلامیہ
خبرنمبر4
ملک میں سرمایہ کار ی لانے کا مشن ، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، عسکری قیادت کی خصوصی شرکت، اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا کی بھی شرکت، متعلقہ وزارتوں کی سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ، چین سمیت خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری کیلئےکئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
خبرنمبر5
پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ، لاہور پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر، بھارتی دارالحکومت دلی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ، لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 416ریکارڈ، آلودہ فضا میں سانس لینا بھی دشوار، دمے ، کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ، طبی ماہرین کی سانس کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت، طبی ماہرین کا شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ،
خبرنمبر6
سموگ کی شدت میں اضافہ پر پنجاب حکومت کا اقدامات کا اعلان ، لاہور سمیت 8اضلاع میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، ہفتے کے روز تعلیمی ادارے ، دفاتر ، سینما ، پارکس ، ریسٹورنٹس بند رکھنے کا اعلان ، ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر 3بجے کھلیں گی ، جو چنگ چی رکشہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا وہ سڑک پر نہیں آئے گا، چنگ چی والوں کو 30دن تک رجسٹریشن کرانا ہوگی، سموگ میں کمی کیلئے مصنوعی بارش پر مشاورت جاری ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی میڈیا بریفنگ، حکومت پنجاب کا آئندہ پٹرول کے بجائے الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ
خبرنمبر7
نوازشریف کی نااہلی ختم ہو چکی ، قائد ن لیگ کے خلاف فیصلے پر قانون موجود ہے جہاں مدت کا تعین نہیں وہاں زیادہ سے زیادہ نااہلی 5سال ہو گی۔ حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں ، سندھ میں جی ڈے اے اور ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات ہو رہی ہے ۔ سمجھتے ہیں خیبر پختونخوا میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضروری ہو گی ۔ رانا ثناء اللہ کی گفتگو
خبرنمبر8
چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت آج پھر ہو گی ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل فیصلے کی دستاویزات طلب کررکھی ہیں ۔ عدالت نے سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر آج تک اسٹے جاری کیا تھا۔
خبرنمبر9
ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے دوران نئے انکشافات ، حکومتی ذرائع کے مطابق کم عمر ڈرائیور افنان کی حادثے سے قبل جاں بحق افراد کیساتھ جھڑپ ہوئی تھی، ملزم افنان نے گاڑی کا پیچھا نہیں چھوڑا اور مسلسل خواتین کو ہراساں کرتا رہا،دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا۔ملزم نے گاڑی 160کی اسپیڈ سے خواتین کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس سے اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کو مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کی ہدایت کر دی ۔ پولیس تحقیقات میں ہمارے ساتھ اچھا تعاون نہیں کیاجارہا ۔ یہ حادثہ نہیں ٹارگٹ کلنگ تھی ۔ متاثرہ فیملی کا الزام
خبرنمبر10
لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں ، 3روز کے دوران 400سے زائد مقدمات درج ، ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے والدین کیخلاف بھی کارروائی کا عندیہ ،
خبرنمبر11
دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے ایڈن گارڈنز کولکتہ میںان ایکشن ہوں گی۔ اہم میچ میں بارش کے 50فیصد امکانات،میچ مکمل نہیں ہوتا تو اگلے روز کھیل مکمل کیا جائے گا۔ ریزرو ڈے پر بھی میچ مکمل نہ ہوا تو جنوبی افریقہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔
خبرنمبر12
اقوام متحدہ میں غزہ میں عارضی جنگ بندی کی قرارداد منظور، محصور شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے جنگ میں وقفے کا مطالبہ ، قیدیوں کو فوری ، غیر مشروط طور پر رہائی عمل میں لائیں ، امداد کی فراہمی کیلئے انسانی کوریڈور میں توسیع کی جائے ۔ امداد کی فراہمی کیلئے لمبے وقفے کی جنگ بندی کی جائے ۔ اقوام متحدہ
خبرنمبر13
غزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی فوج کی مسجد پر بمباری ، 50افراد شہید، کئی زخمی، صیہونی فضائیہ نے مسجد پر اس وقت بمباری کی نمازادا کی جا رہی تھی ۔ 7اکتوبر سےجاری جنگ میں اسرائیلی حملوں سے 55سے زائد مساجد شہید، 139کو نقصان پہنچا۔


