خبرنمبر1
سابق خاتون اول بشری بی بی کا چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کااظہارکر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بینچ میں مقرر کرنےکی استدعا، وکیل نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے پاس مقرر ہوئے ان میں ایک ہی طرح کے فیصلے آ رہے ہیں ۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا آپ بالکل نامناسب بات کررہے ہیں ایسا نہ کریں ۔ بشریٰ بی بی کی استدعا پر بار کونسلز کو عدالت نے نوٹسز جاری کر دئیے ۔
خبرنمبر2
چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنےکی درخواست پر نوٹس جاری، وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا وہ پھر بہانا بنالیں گے کہ سیکورٹی مسائل ہیں ۔ لانگ مارچ، توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی، اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہو گی۔ سائفر کیس سننے والے جج کی تعیناتی بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا،
خبرنمبر3
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے یوکرائن یا روس کو ہتھیار فروخت نہیں کیے ، ہم اس پوزیشن میں بھی نہیں کہ بتا سکیں کہ کون سا فریق کیا ہتھیار استعمال کررہا ہے ۔ ہم جو ہتھیار کسی کو فروخت کرتے ہیں اس کا اینڈ یوزر سرٹیفکیٹ ہوتا ہے ، برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کیلئے امریکی کمپنیوں سےمعاہدہ کیا۔
خبرنمبر4
اسرائیلی افواج الشفا اسپتال میں حماس کے ٹھکانے کا ثبوت نہ دے سکی، سوشل میڈیا پر جاری وڈیو پر کئی سوالات اٹھنے کے بعد اسرائیلی حکام کو وڈیو ہٹانی پڑ گئی ۔ وڈیو میں اسلحہ ، القسام کی جیکٹس لیپ ٹاپ دکھائے گئے تھے ۔سرنگ ہونے کے دعوے کا ثبوت اب تک سامنے نہیں لایا جا سکا۔ اسرائیلی فوج کے ہمراہ الشفا اسپتال میں موجود امریکی رپورٹر نے کہا کہ الشفا میں اسرائیلی افواج نے آپریشن کے دوران کوئی خفیہ سرنگیںنہیں دکھائیں ، آپریشن پر تنقید سے متعلق سوال پر اسرائیلی افواج نے کہا کہ وہ کل اس کا جواب دیں گے۔
خبرنمبر5
امریکا ، چین کا تصادم سے بچنے کیلئے فوجی رابطے بحال کرنے پر اتفاق، امریکی صدر بائیڈن اور چینی صدر کی کیلی فورنیا میں ملاقات، ہاتھ ملائے اور ساتھ چہل قدمی کی۔ بائیڈن نے کہا تناؤ کو تصادم کی طرف نہیں جانا چاہیے ، چین کے صدر نے کہاسپر پاور کے لیے ایک دوسرے سے منہ موڑنا کوئی آپشن نہیں ہے ۔
خبرنمبر6
پاکستان افغانستان سرحد پر دستاویزاتی نظام رائج ، آئندہ بارڈر کراسنگ پاسپورٹ کی موجودگی سے مشروط ہوگی،نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا پاسپورٹ پر کامیابی سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ چمن پاسپورٹ آفس اور قلعہ عبداللہ پاسپورٹ آفس مکمل طور پر فعال ،
خبرنمبر7
نگران وزیرخزانہ شمشاد اخترکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،وزیر صحت کی 262ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر،ربیع سیزن کے لیے 200کے ایم ٹی یوریا کھاد کی درآمد پر غور، درآمدی یوریا کھاد کی ساری سبسڈی صوبے ادا کریں گے۔
خبرنمبر8
منڈی بہائوالدین میں 13سال کے لڑکے سے کئی بار مبینہ اجتماعی زیادتی، بچے کی والدہ کی مدعیت میںمقدمہ درج ، مرکزی ملزم گرفتار، اجتماعی زیادتی کے 3ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروالیں ۔ ملزمان دھمکیاں دے کر کئی ماہ تک زیادتی کرتے رہے ۔ ملزمان نے ایک ماہ قبل وڈیو وائرل کر دی ۔بااثرافرادمقدمہ خارج اور صلح کرنے پر دبائو ڈلا رہے ہیں ۔
خبرنمبر9
برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا معاملہ لیبرپارٹی میں بغاوت، حزب اختلاف کی جماعت میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ افضل ، یاسمین ، ناز ،خالد کا لیبرپارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ، افضل خان ، یاسمین قریشی سمیت کئی شیڈ ووزرا مستعفی ، غزہ میں جنگی کارروائی میں وقفے کے لیے پیش کی گئی لیبرپارٹی کی قرارداد بھی مسترد، جنگ بندی سے متعلق اسکاٹش نیشنل پارٹی کی قرارداد بھی منظور نہ کی جاسکی۔ لیبرپارٹی کے اراکین نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالا۔


