خبرنمبر1
عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کی گرفتاری پر توہین عدالت کا کیس، عدالت کا آئی جی ،کمشنر اسلام آباد کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم ،عدالت نے پوچھا یہ افسران کیوں پیش نہیں ہورہے کیا یہ قانون سے بالا تر ہیں ۔ کیا ان افسران نے صرف اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہونا ہے ، اگر ان عدالتوں میں پیش نہیں ہونا تو یہ عدالتیں بند کر دیں ۔
خبرنمبر2
اسپتال میں حماس کا ہیڈکوارٹر ہے تو اسرائیل ثبوت دے ،ڈاکٹر کا چیلنج، اسرائیلی دعوی جھوٹا قرار دے دیا۔ اسرائیل عالمی برادری کو گمراہ کررہا ہے۔ انہیں حماس کے خلاف کچھ بھی نہیں ملا۔ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے الشفا اسپتال کے احاطے میں کھدائی کی جا رہی ہے ، اقوام متحدہ نے الشفا اسپتال میں آپریشن کو جنگی جرم قرار دے دیا۔
خبرنمبر3
استنبول میں پیس ان پیلسٹائن سمٹ کا غزہ میںجنگ بندی کا مطالبہ ، ترکیہ کی خاتون اول کی دعوت پر سمٹ میں دنیا بھر کی خواتین اول شریک ہوئیں۔ قطر ، پاکستان ، لیبیا، آذربائیجان ، برازیل کی خواتین اول نے جنگ بندی کا مشترکہ مطالبہ کیا۔
خبرنمبر4
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دارے پر آج ایبٹ آباد جائیں گے ۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ پولیس کالونی گرائونڈ میںکارکنوں سے خطاب کریں گے ۔پنڈال سجا لیا گیا۔
خبرنمبر5
کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے کیا 2018والی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے ؟ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کہتے ہیں ہم کہتے تھے اداروں میں بیٹھے لوگ آئین اورقانون کے مطابق کام کریں آج اداروں کے سربراہان کو سلام پیش کرتا ہوں آج ہمارے بیانیے کی تکمیل ہو رہی ہے ۔


