خبرنمبر1
2022میں سیاست میں آنے کیلئے تیا رنہیں تھے لیکن پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا ضروری تھا، شہبازشریف نے مشکل ترین حالات میں قومی مفادمیں فیصلے کیے ۔ شہبازشریف مستعفی ہونے کےلیے بھی تیار تھے میں نے تقریر دیکھ لی تھی ،ہم ملک کو ترقی دیتے ہیں ، جلاوطنی اورقید بھی کاٹتے ہیں ۔ قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، معیشت کے فیصلے دلیری اور بہادری سے کرنے ہوں گے ۔ عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ نوازشریف کالاہور چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب ،شہباز شریف کی 16ماہ کی کارکردگ کی تعریف
خبرنمبر2
نوازشریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو حلف کا تقاضہ پورا کروں گا۔ عدلیہ، انتظامیہ اور سیاسی رہنما انتخابات کے بروقت انعقاد پر متفق ہیں ، لیول پلیئنگ فیلڈ مہیاکرنا الیکشن کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ قوم بھروسہ رکھتی ہے حکومت لیول پلئنگ فیلڈ پورا کرے گی۔ انتظامیہ مل کر کام کرے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ توقعات اپنی جگہ لیکن کوئی ایسا قدم نہیں لے سکتا جس کی آئین اجازت نہ دے ، 9مئی کی مذمت کی، تشدد کےخلاف ہوں ۔معیشت اب پناہ گزینوں کا بوجھ مزید اٹھانے کی سکت نہیںرکھتی ۔ افغان دراندازی روکنے میں ناکام رہے ۔ غزہ پرپاکستان نےاپنے موقف کا بھرپور اعادہ کیا، غزہ میں ظلم پر دنیا کی عالمی رہنمائوں کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ صدرمملکت عارف علوی کا وائس آف امریکہ کو انٹرویو
خبرنمبر3
پاکستان کو گورننس میں بڑے پیمانےپر کام کرنا ہوگا، ملک میں جمہوریت کے لیے شفاف انتخابات لازم ہیں۔ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو مسائل حل نہیں ہوں گے ۔جب سیاسی مسائل حل ہوں گے تو معیشت بہتر ہو گی۔ ہمیں پانے گھر کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسیکی گفتگو
خبرنمبر4
بلوچستان کی 16سیٹیںہیں ، انوکھا لاڈلا 3سیٹیں لے لے گا،انوکھےلاڈلے کو کہنا چاہتاہوں فیصلہ آسمانوں پرہوتا ہے ۔ تین، چار سیٹیں مولانا فضل الرحمان لے لیں گے ، آصف زرداری تاش چھاتی سے لگا کر کھیلتا ہے ۔ وہ بھی تین چار لے گا۔ مجھ پر 80سے زائد مقدمات درج ہوچکے ،اگر میں نے جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو رضائی لے لی ہے ۔ شیخ رشید کی میڈیا ٹاک
خبرنمبر5
ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لئے بندے نہیں ،چئرمین پی ٹی آ ئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے ، دھاندلی نہیں ہوگی، اب تک کسی نے پریس کانفرنس کانہیںکہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ساتھ والے سیل میں ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
خبرنمبر6
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت، جیل میں ٹرائل پر حکم امتناعی میں 20نومبر تک توسیع، پیر کو دوبارہ سماعت کریں گے اور اسی دن ہی مکملکریں گے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس، اٹارنی جنرل جیل ٹرائل سے متعلق کابینہ کی منظوری کا ڈاکیومنٹ عدالت میں پیش نہ کر سکے ۔ کابینہ کی منظوری موجود ہے میں زبان دیتاہوں وہ پیش کردوں گا، اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان
خبرنمبر7
مالی سال 24-2023 کے دوران ملکی شرح نمو 1.7فیصدرہنے کی توقع، اگلے مالی سال میں شرح نمو بڑھ کر 2.4فیصد ہونے کا امکان ، رواںمالیسال مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد رہنے کی توقع، اگلے مال سال مہنگائی کی شرح 17فیصد تک رہنے کا امکان ، رواں مالی سال کرنٹ اکائونٹ بیلنس منفی 1.4فیصد رہے گا۔ عالمی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق آئوٹ لک رپورٹ جاری
خبرنمبر8
حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی، نئی پالیسی منظور،حج اخراجات میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ روپےکی کمی ، آئندہ سال حج 10لاکھ 75ہزار روپے میں ہوگا، حج ڈیجیٹلائز ڈ ہوگا ، حاجی جدید ایپ کے باعث گم نہیں ہوگا۔ حاجی کو موبائل کے استعمال کیلئے 7جی بی ڈیٹا بھی دیا جائےگا۔ حج کرنے والی خواتین کو عبایا فراہم کریں گے۔ پہلی بار 10سال سے کم عمر بچے بھی حج ادا کر سکیں گے۔ نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد
خبرنمبر9
مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف کی مقدمات کیخلاف درخواستوں پر سماعت ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔ مریم اورنگزیب اور پی ٹی وی ملازمین کیخلاف درج مقدمے کا مدعی عدالت میں پیش، مزیدکوئی کارروائی نہ کرنےکا بیان دےدیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستوں پر سماعت کی ۔
خبرنمبر10
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ ، پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ۔ سابق وزیراعلیٰ کو 14روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی۔ پرویزالٰہی کو خاندان سے بھی ملاقات کاجازت دے دی ۔
خبرنمبر11
پیپلزپارٹی کا ایبٹ آباد میں سیاسی پاور شو،بلاول بھٹو زرداری اسٹیج پر موجود،کچھ دیربعد خطاب کریں گے ۔ جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ، جیالے پرجوش، پارٹی ترانوں پر رقص، سیکیورٹی کے سخت انتظامات،


