خبرنمبر1

مسلم لیگ ن کے قئاد نوازشریف نے معاشی بہتری کیلئے تاجروں سے مشاورت کو اہم قرار دے دیا۔ کہا تاجروں سے ہمیشہ مشاورت کی ہے ۔ تاجروں کی مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب ، انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنے کی پالیسی ہونی چاہیے ، ن لیگ کے دور میں شرح سود 6فیصدتھی آج 22فیصد ہے ۔ اس شرح سود پر کون کاروبار کر سکتا ہے ؟ لوگ ترقی، تعلیم ، صحت مانگتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے ۔ ہماری پالیسیاں جاری رہتی تو آج پاکستان ترقی میں کہیں آگے ہوتا۔ نوازشریف

خبرنمبر2

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ، انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 14پیسے سستا، بھائو286روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا، 289روپے کا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس پہلی بار 57ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ 100انڈیکس 57ہزار549پوائنٹس پر آگیا۔

خبرنمبر3

گجو خان میڈیکل کالج کیلئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کاالزام، صوابی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ ، میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں ، یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے ۔

خبرنمبر4

اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ کا اسرائیل پر غزہ کی کریم شالوم کراسنگ کھولنے پر زور، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ انسانی امداد پہنچانے کیلئے مختص کیے گئے 10 پوائنٹ میں سے ایک کریم شالوم کراسنگ کو کھول کر امداد کو غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔