خبرنمبر1

آئی ایم ایف نے بیرونی خطرات سے آگاہ کر دیا، پاکستان سے کوششیں جاری رکھنے پر زور، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا کہ جیو پولیٹیکل تناؤ میں شدت سے پاکستان پر اثرات پڑ سکتے ہیں، اور عالمی مارکیٹ میں بنیادی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے اثرات مرتب ہوں گے۔مشن نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے، اور ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خبرنمبر2

سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، ہلاک دہشت گردوں میں مطلوب کمانڈر سمیع اللہ، سلمان، عمران اور عمر شامل ہیں، تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈی آئی خان کے علاقےکلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اعجاز خان شہید ہوگئے ہیں۔ترجمان کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

خبرنمبر3

ملک میں تیل و گیس کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت،ماری پٹرولیم اور کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی میں ایم او یو طے پایا ہے، جس کے تحت کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں اسٹریٹجک تعلقات، تکنیکی صلاحیتوں، اور انفارمیشن شیئرنگ بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

خبرنمبر4

فیصل آباد سے اغوا کی گئی دو بہنیں ایک ماہ بعد اسلام آباد سے بازیاب،یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشی زاہد کی دو بیٹیوں 18 سالہ نورالہدیٰ اور 12 سالہ مہر ماہ کو نو اکتوبر کو گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے مغوی بہنوں کے بھائی محمد احمد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، ڈی ایس پی نشاط آباد سرکل عمر دراز کی قیادت میں اسپیشل ٹیم نے سوشل میڈیا چیٹ اور آئی ڈی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور لیڈی پولیس کے ہمراہ اسلام آباد کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے دونوں بہنوں کو بازیاب کروا لیا۔