خبرنمبر1
کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں ، وعدہ ہے کبھی مایوس نہیں کروں گا، پرانے سیاستدانوں کو گھر بٹھانا پڑے گا، وہ ریسٹ کریں ، انتخابات جیت کر عوامی حکومت بنائیں گے ۔ سیاسی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی ہیں ، اگر مسائل سے نکلنا ہے تو نئی قیادت کی ضرورت ہے ۔ مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے ، بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا ایبٹ آبا میں ورکرز کنونشن سے خطاب،
خبرنمبر2
انتخابات میں نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے نون لیگ متحرک، تحریک انصاف کی منفی سیاست سے نوجوان تنگ آ چکے ، نئی نسل اب ایسی کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرے گی ، گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کو نئی نسل سپورٹ نہیں کرے گی ۔ جن نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے ان کو اچھے عہدوں پر فائز کریں گے۔ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی گفتگو
خبرنمبر3
پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس ایٹم بم ہے ، اس کے باوجود ہم خوف زدہ ہیں ، کب اس دبائو سے نکلیں گے ، اور کب قومی غیرت جاگے گی، آزادی تب ہو گی جب طاقتوروں کی غلامی سے نکلیں گے ، جے یو آئی ملک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، مولانا فضل الرحمان کا نوشہرہ میں خطاب
خبرنمبر4
ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستان کی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر، سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کو کالعدم کرنے کا فیصلہ آئین اور قانون کی روح کیخلاف ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں کا جانی نقصان ہوا، 9مئ کے واقعات کے بعد شہدا کے لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے جس معزز 5رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ، وہ اپیل میں نہیں بیٹھ سکتا ، درخواست میں موقف
خبرنمبر5
دوسرا سیمی فائنل ، جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو 213رنز کا ہدف، ڈیوڈ ملر 101رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ سائوتھ افریقین بیٹرز آسٹریلوی اٹیک کے سامنے بے بس، نظر آئے ، پوری ٹیم 49 .4اوورز میں آئوٹ ہو گئی ۔ ٹمبا صفر ، ڈی کوک 3، وین ڈرووسن 6، ایڈن مارکرم 10رنز بنا کر آئوٹ ہو گے۔ کلاسن نے 47رنز بنائے ، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی 3،3وکٹیں ، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ کا آغاز،
خبرنمبر6
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وہاب ریاض کو بطور چیف سلیکٹر کام کرنے کی اجازت دے دی، وہاب ریاض صوبائی کابینہ کا بھی حصہ رہیں گے ۔ پی سی بی جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹربنانے کا کنٹریکٹ بھجوائے گا۔
خبرنمبر7
قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس ، تبدیلیاں جاری، ٹیم منیجر ریحان الحق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نوید اکرم چیمہ کو ذمہ داری مل گئی ۔
خبرنمبر8
سکیورٹی فورسز کا ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل،ق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر ،ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میں بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر شینے بھی شامل جبکہ کمانڈر سلمان عرف احمد، عمران عرف محمد اور حضرت عمر عرف خالد بھی جہنم واصل ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھے جبکہ چاروں قانون نافذ کرنے والے ادروں کو بھی مطلوب تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا
خبرنمبر9
الشفا اسپتال میں 100سے زائد اسرائیلی فوج ٹینکوں سمیت داخل، میتوں کی بے حرمتی، مریضوں پناہ گزینوں سے پوچھ گچھ، 200فسلطینی زیر حراست، ڈاکٹرز کا صیہونی فورسز کے اسپتال میں داخلے پر شدید احتجاج ، اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد ساڑھے 11ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ شہدا میں 4ہزار660بچے اور 3ہزار سے زائد خواتین بھی شامل،
خبرنمبر10
سان فرانسسکو میں جوبائیڈن کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، دونوں رہنمائوں کا سفارتی تعلقات بہتر بنانے ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گفتگو،
خبرنمبر11
امریکی صدر کا وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی نژاد عدیل منگی کو جج نامزد کر دیا، 40برس کے عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے ، سینیٹ سے منطوری کے بعد وہ امریکی تاریخ فیڈرل اپیلٹ کورٹ کے پہلے مسلم جج بن گئے ۔


