خبرنمبر1

31فیصد پاکستانی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں حکومت پاکستان کی پالیسی کے بارے میں ناخوش، جبکہ 29فیصد پاکستانیوں نے حکومتی پالیسی کو اچھا قرار دیا، گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا۔ سروے کے مطابق 91فیصد پاکستانیوں کی ہمدردیاں غزہ اور فلسطین کے ساتھ جبکہ 2فیصد اسرائیل کے ساتھ ہے ۔ سروے کے مطابق جنگ میں فلسطین کو کامیابی ملے گی ، 66فیصد کا خیال،جبکہ 5فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اس جنگ میں اسرائیل کامیاب ہوگا، 67فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ جنگ میں امریکی حکومت کا کردار منفی ہے ۔ اور 12فیصد کا خیال ہے کہ امریکا کا کردار اچھا ہے ۔ یہ سروے 2نومبر سے 6نومبر 2023کے درمیان کیا گیا۔

خبرنمبر2

مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ دے دیا۔ کہا کہ اگر آسانی ہوئی تو پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے ۔ سندھ میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے بات ہو رہی ہے ۔ جاوید لطیف بولے کیا ان کو 2018جیسی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے ، بزدا ر سے پوچھ لیںکرپشن کا 90فیصد حصہ زمان پارک جاتا تھا۔

خبرنمبر3

سپریم کورٹ میں سویلین ٹرائل روکنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ۔ سندھ کی نگران حکومت کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر، فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیں ۔ اپیل پر فیصلے تک سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ، آرمی اور سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے کی استدعا، فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا فوجی ٹرائل ہونا چاہیے ، سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزمان نے خود ٹرائل فوجی عدالتوں میں کرنے کا کہا ، سپریم کورٹ نے 23اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔

خبرنمبر4

ملتان میں امریکی سفیر کا بہائو الدین یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ سے ملاقات ، کہا امریکا پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون جاری ہے ، لنکن کا منصوبہ تعلیمی فروغ کا مظہر ہے ، بلوم دربار شاہ شمس تبریز بھی گئے ، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ۔

خبرنمبر5

لاہور کے جنرل اسپتال میں تشدد کی شکار رضوانہ چلتی پھرتی، بات کرتی ہے ۔ آئندہ ہفتہ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، پرنسپل الفرید ظفر کا کہناہے کہ رضوانہ کا ایک بازو پلستر کے باعث سے ٹھیک ہو چکا ۔ دوسرے بازو کی سرجری کا بعد میں سوچا جائے گا۔ ڈسچارج کے بعد رضوانہ سرگودھا نہیں جائے گی لاہور میں ہی رہے گی۔ مختلف محکموں کی طرف سے رضوانہ کو رکھنے کی درخواست کی گئی ہے جہاں سہولیات بہتر ہوں گی رضوانہ کو وہیں رکھا جائے گا۔ رضوانہ کو جولائی میں سرگودھا سے جنرل اسپتال لایا گیاتھا۔

خبرنمبر6

بنیادی طبی سامان ہے نہیں ، سرجیکل روبوٹس لے کر کیا کریں گے ؟لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کا سرجیکل روبوٹس لینے سے
انکار، 2سرجیکل روبوٹس کیلئے 2ارب روپے رکھے گئے ہیں ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا محکمہ صحت کے حکام کو خط، کہا سرجیل روبوٹس کی جگہ اسپتال کو سی ٹی اسکین ، ایم آر آئی ، ایکسرے ، وینٹی لیٹر ، ڈائیلسز مشینیں اور ان کا سامان فراہم کیا جائے ، خط میں کہا کہ اسپتال روبوٹس سے متعلق نگران وزیر صحت سندھ کے موقف کی تائید کرتا ہے ۔ 50ہزار کی سرجری پر 5لاکھ روپے خرچ کرنے کا مخالف ہے ۔

خبرنمبر7

ملتان میں خوواتین کو بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کی ایئر پورٹ پر کارروائی، دبئی جانے والی 4خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کے پاس کسی قسم کی ہوٹل بکنگ نہیں تھی ، خواتین کے پاسپورٹ اور ٹکٹس کا بندوبست ایجنٹ نے کیا تھا۔