راولپنڈی (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی کارروائی روکنے کے حکم پر خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ،
تفصیل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے خلاف سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کی۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔
بعد ازاں خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سماعت ملتوی کی گئی ہے، سرکاری پراسکیوشن کی جانب سے گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔


