راولپنڈی (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا۔
نوازشریف نے بولنا شروع کر دیا ہے، اب میں بھی بولوں گا، یکم جنوری کے بعد میں پریس کلبوں کا دورہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ چلے سے پہلے ہائیکورٹ میں پولیس نے بیان دیا ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے، جتنے مقدمات میں نام ہے عدالت نے اس کی تفصیلات مانگی ہیں، کل اے ٹی سی میں میری ضمانتوں پر فیصلہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا، لطیف کھوسہ، اعتزاز، سلمان اکرم، سردار عبدالرازق، سردار شہباز کو وکالت نامے دے دیئے ہیں اگر جیل میں بھی گیا تو وہ میرے اٹارنی ہوں گے۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وہ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، وہ بھی بلاول نے کل انوکھا لاڈلا سے چھین لیا ہے۔


