اسلام آباد(ای پی آئی ) 190ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہو گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 10 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی، نیب نے اب گرفتاری ڈال دی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری متعلقہ عدالت میں دائر کر سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی۔

عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ نیب نے جب گرفتاری ڈال دی تو پھر ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہو جاتی ہے۔ یہ عدالت اِس درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کا جائزہ نہیں لے سکتی۔