اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وزارت دفاع کی جانب سے اپیل دائر کر دی گئی ۔

وزارت دفاع کی درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے،

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کی جائیں۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں۔

وزارت دفاع کی انٹرا کورٹ اپیل میں مزید کہا گیا کہ آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59(4) بھی بحال کی جائے۔

اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کے خلاف حکم امتناعی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔