اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، خدارا آئین پر عمل کیا جائے،
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بنیادی حقوق دیئے جائیں۔ جب اپنے ملک میں انتشار پیدا کیا جائے تو بیرونی مداخلت ہوتی ہے،
ساری اسلامی دنیا کو دیکھیں ان میں بھی یہی ہوا،لیبیا، افغانستان، مصر، عراق میں انتشار پیدا کیا اور بیرونی مداخلت نے ملک تباہ کردیئے،ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، سبق سیکھنا چاہئے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل کا ٹرائل کوئی ٹرائل نہیں ہوتا یہ خفیہ ہوتا ہے۔


