خبرنمبر1

فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا، وزارت دفاع کی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک ٹرائل روکنے کے خلاف حکم امتناع کی بھی استدعا کر دی ۔ موقف اپنایا سپریم کورٹ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں ۔

خبرنمبر2

کامران مرتضیٰ کا سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد پر بات کرنے پر اصرار،سعدیہ عباسی نے کہا جب تک قرارداد پر بات نہیں ہوتی ایوان نہیں چلنے دیں گے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیر کی سہ پہر 3بجے تک ملتوی کر دیا۔

خبرنمبر3

اسموگ میں جتنا کردار فیکٹریوں کا ہے اتنا ہی افسران کا بھی ہے ، ان افسران کی نشاندہی کرائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس، کہا بڑی کمپنیوں سے بات کریں کہ وہ گرین بیلٹس پر سرمایہ لگائیں ۔ وکیل نے موقف اپنایا ماحولیات کے مطابق 40فیصد اسموگ بھارت کی وجہ سے ہے ۔

خبرنمبر4

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر سموگ سے شہریوں کومشکلات، مجموعی ایئر انڈیکس 244 ریکارڈ ، اسموگ میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا، اسموگ سے کیسے نمٹنا ہے ؟چین تکنیکی معاونت کیلئے تیار، نگراں وزیر ماحولیات بلال افضل کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، ملاقات میں تعاون مانگا تھا۔ نگران وزیر ماحولیات نے مدد کیلئے درخواست کی تھی ۔ چینی قونصل جنرل نے کہا لاہور میں ایئر پیوری فکیشن ٹاور بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ جس سے فضائی آلوگی میں قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

خبرنمبر5

اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ پراپرٹی کیس کی سماعت، جج محمد بشیر کیس کی سماعت کررہے ہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بھی اڈیالہ جیل میں موجود ،

خبرنمبر6

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت 21نومبر تک ملتوی، پراسیکیوٹر نے بتایا عدالت نے سماعت حکم امتناع کی روشنی میں ملتوی کی۔

خبرنمبر7

پیپلزپارٹی کی مردان میں ورکرز کنونشن کی تیاری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریںگے۔ کنونشن کے لیے پنڈال سجا دیا گیا۔
خبرنمبر8
جو کہہ رہے تھے ووٹ کو عزت دو ، وہ بھی بلاول بھٹو نے ان سے چھین لیا ہے ۔ شیخ رشید کی عدالت کے باہر گفتگو، کہا 5بڑے قانون دانوں کو لکھ کر دے دیا ہے کہ الیکشن ہوا اتو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا ، شیخ رشید کی 9مئی کے مقدمات میں ملوث کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا حکومت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو نوٹس، دو ہفتے میںشیخ رشید کے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی ۔ جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ریمارکس دئیے شیخ رشید چلے سے واپس آ گئے ہیں تو اب کیا مسئلہ ہے ۔ سسرال جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں۔ وکیل نے کہا شیخ رشید سسرال جانے سے نہیں گھبراتے اس پر انہیں سسرال کے بجائے چلے پر لے گئے تھے ۔ شیخ رشید نے کہا اتنے مقدمات بنا دئیے میں گھر سے باہر نہیںنکل سکتا۔

خبرنمبر9

غزہ کے اسپتالوں میں لاشوں کے انبار، مریضوں کی بھرمار،ڈاکٹرز کی مدد کی پکار، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نے غزہ کا نظام صحت تباہ کردیا۔ اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال پر مکمل قبضہ ، آمدورفت بند، غزہ کے انڈونیشین اسپتال میں بھی کام بند، صیہونی فورسز کی رات بھر غزہ پر بمباری، جنوبی غزہ خالی کرنے کی ہدایت، خان یونس میں بمباری سے 10مزید فلسطینی شہید، مغربی کنارے پر اسرائیل کا ڈرون حملہ ، 3 فلسطینی شہید، رفح میں بمباری سے پولٹری فارم تباہ، 7فلسطینی شہید، شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 سے زائد ہو گئی ۔