خبرنمبر1
ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستان کی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر، سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کا لعدم قرار دینے کا فیصلہ آئین اور قانون کی روح کے خلاف ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں کا جانی نقصان ہوا،ا 9مئی کے واقعات کے بعد شہدا کے لواحقین میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے ۔ فیصلہ سنانے والا 5رکنی بینچ اپیل میں نہیں بیٹھ سکتا، درخواست میں موقف
خبرنمبر2
جسٹس شاہد کریم نے کہا یو کے میں ججز آج بھی سائیکلوں پر آتے ہیں ، آپ سائکلنگ کو فروغ دیں، عدالت کی گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت، ڈولفن فورس والے اور کچھ نہیں کرتے تو کم از کم گاڑیاں دھونے والوں کی تصویر ہی اتار لیا کریں۔ جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
خبرنمبر 3
بشری بی بی کے توشہ خانہ کیس میں 190ملین پائونڈ اسکینڈل کیسز میں ضمانت کا کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ عدالت پیش نہ ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بشری بی بی اور بہنوں کی درخواست دائر ، چیئرمین پی ٹی آئی سے فیملی ممبران کی ملاقات کی درخواست آج جیل میںسنی جائے گی ۔ جج احتساب عدالت
خبرنمبر4
ملک میں آئندہ انتخابات، ایم کیو ایم نے تیاریاں تیز کر دیں ، اورنگی ٹائون میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا۔ پیپلزپارٹی اپنی تاریخ کی آخری اننگز کھیلنے جا رہی ہے ۔ 50 سالہ تاریخ میں پیپلزپارٹی کے پاس دھوکا کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں ، یحییٰ خان کے آشیر باد سے بنی پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہ و برباد اور تقسیم کر دیا۔ ہماری پالیسیوں کے باعث پیپلزپارٹی آج سیاسی طور پر تنہا ہو گئی ۔ پی پی سے کوئی بھی سیاسی جماعت بات کرنے کو تیار نہیں ، کنونیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی میڈیا سے گفتگو
خبرنمبر5
ترقیاتی منصوبو ں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الٰہی نے خود کو روپوش کررکھا ہے ۔ مونس الٰہی عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کررہے ہیں ۔ عدالت مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے ، مونس الٰہی جب تک گرفتار نہیں ہوتے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔ احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
خبرنمبر6
خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری، 9مئی کے پرتشدد کارروائیوں میں شریک ہیں، ان کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا۔ خدیجہ شاہا دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں، امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے مزید 30دن کے لیے نظر بندکیاجاتا ہے ، نوٹیفکیشن کا متن، خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔
خبرنمبر7
اسٹاک مارکیٹ میں 97 پوائنٹس کا اضافہ، ہنڈرڈ انڈیکس 57ہزار490پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ روپے کی قدر میںبہتری، ڈالر انٹر بینک میں 38پیسے سستا، 287روپے پر ٹریڈ،
خبرنمبر8
مہنگائی کے مارے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، حکومت کا جنوری سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کو انرجی ٹیرف پر نظرثانی سے آگاہ کر دیا۔ رئیل اسٹیٹ اورری ٹیلرز پر اضافی ٹیکس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس سال عالمی بینک سے 2ارب ڈالرز فنڈز ملنے کا امکان ہے ۔ اے ڈی بی ، اسلامی تقریاتی بینک اور ایشائی انفراسٹرکچر بینک سے بھی مجموعی طورپر 1ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے ۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی گفتگو،
خبرنمبر9
آسٹریلیا 8ویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 3وکٹوں سے شکست، کینگروز نے 213رنز کا ہدف 47.2اوورز میں 7وکٹوں پر حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 62، اسٹیو اسمتھ 30رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر 101رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔


