خبرنمبر1

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینےکا فیصلہ، وزارت دفاع نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔وزارت دفاع کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کی جائیں۔وزارت دفاع کی استدعا میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59(4) بھی بحال کی جائے اور اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کے خلاف حکم امتناع جاری کیا جائے۔دو روز قبل سینیٹر سعدیہ عباسی نے سینیٹ میں فوجی عدالتوں کے حق میں منظور کی گئی قرار داد پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد جمہوریت کی نفی ہے اور یہ جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔

خبرنمبر2

پیپلزپارٹی سے سندھ میں پہلے سے زیادہ نشستیں جیتے گی ، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے ، پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا دعوی، ساتھ یہ بھی کہا پیپلزپارٹی کو کسی بھی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ، میڈیا سے گفتگو میں کہا ایم کیو ایم پاکستان ن لیگ کے ترلے کررہی ہے ۔ پی ایس پی کے چہرے ہی ایم کیو ایم میں نظر آتے ہیں ۔ خالد مقبول کہتے ہیں پیپلز پارٹی کی اننگز ختم ہو گئی ۔سعیدغنی کہتے ہیں ایم کیو ایم کی اننگ تو بہت پہلے ہی ختم ہو گئی تھی ۔

خبرنمبر3

لودھراں انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اترنے کا حادثہ، 11گھنٹوں کے بعد ڈائون ٹریک کلئرکر دیا گیا۔ گرین لائن اور قراقرم ایکسپریس ملتان روانہ ، لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کا انجن اور بوگی پٹڑی سے اتر جانے سے ٹریک بند ہو گیاتھا۔

خبرنمبر 4

جنوبی کوریا میں  فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، شہید فلسطینیوں کے علامتی 2ہزار جوتے رکھ کر احتجاج، مظاہرین نے فری فلسطین کے نعرے لگا دئیے ، غزہ میں جاری نسل کشی روکنے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ امریکی شہر فرانسسکو میںفلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، فرانسسکو برج بلاک کر کے فوری جنگ بندی کا مطالبہ ، کچھ مظاہرین برج پر علامتی کفن پہن کر لیٹ گئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

خبرنمبر5

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس، کانگو میں مبتلا 25سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین سے ہے ۔

خبرنمبر6

لاہورمیں کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزا کا انکشاف، مالدیپ حکومت ڈبلیو ایچ او نے سیرپس پر الٹ جاری کر دیا۔ ڈریپ نے سیرپ کے مختلف بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی۔ کھانسی کا سیرپ مالدیپ، فجی سمیت چار ممالک کو برآمد کیا گیا تھا، سیرپ پاکستان میں بھی فراہم کیا جاتا رہا ہے ۔ بھارتی کمپنی کے کف سیرپ سے متعدد بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

خبرنمبر7

کوئٹہ میں تندور مالکان کی ہڑتال 9روز سے جاری، شہر کے تمام تندور بند ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا، تندور ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ روٹی کی قیمت میں کمی منظور نہیں،

خبرنمبر8

لاہور میں گھر میں کام کرنے والی بچی پر مبینہ تشدد، مالکن نے بچی کو قینچی ، چھری اور ڈنڈے سے تشدد کیا۔گڑھی شاہو میں  14ساال کی سارہ احمد پر مالکن نے تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹ دئیے ۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے متاثرہ بچی کو تحویل میں لے لیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی مالکن کے خلاف کاروائی ہوگی۔