اسلام آباد(ای پی آئی ) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے کرنی ہیں۔


