اسلام آباد(ای پی آئی ) سندھ اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں نقل کے بعد دوبارہ امتحان کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ،سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے درخواستیں خارج کردیں۔
تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کے خلاف درخواستوں پر جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے کے پی اور سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی بنیاد پر دوبارہ انعقاد کو صوبائی حکومت کا اختیار قرار دیا تھا۔


