خبرنمبر1
پاکستان کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے ،ایسی سیاست کرنے والے الیکٹیبلز کی تلاش میں ہیں جو سیاستدان ہنگائی، بیروزگاری کا حل پیپلز پارٹی کو آئندہ الیکشن میں جتوانا ہے، پرانی سیاست کرنے والے الیکٹیبلز کی تلاش میں ہیں، جو مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے وہ الیکٹیبلز نہیں رہیں گے۔ برا نہ مانیں یہ زمینی حقائق ہیں سب کو نظرآرہا ہے آئندہ الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی نے جیتنا ہے ، باقی جماعتیں بھی دائیں بائیں نہ دیکھیں عوام کی طرف دیکھیں پھر الیکشن کی جگہ سلیکشن ہوئی تو نقصان عوام اٹھائیں گے ۔ عوام نے پہلے سلیکٹڈ راج کو بھگتا ہے آئندہ قبول نہیں کریں گے ۔ ہمارا مقابلہ کسی سیاست جماعت سے نہیں مہنگائی اور غربت سے ہے ۔ عوام سے مل کر ان تمام مسائل کا حل نکالیں گے ۔ پاکستان کے عوام جو فیصلہ کریں گے وہ مانیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب
خبرنمبر 2
سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج، وفاقی حکومت وزارت، وزارت دفاع بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع، آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے ۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم قراردی گئی دفعات بھی بحال کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے جن درخواستوں پرفیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں ۔ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ فیصلے تک پانچ رکنی لارجر بنچ کے فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے۔ درخواست میں موقف، فیصلے تک پانچ رکنی لارجر بنچ کے فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے ، عدالت سے استدعا،
خبرنمبر3
فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ دینے والا بنچ پروسیجر ایکٹ کے مطابق نہیں تھا۔ بنچ کا قیام قانون کے مطابق نہ ہونے پر فیصلہ غیر موثر ہے ، 23اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کا متن
خبرنمبر4
ملک میں مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ95فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، مجموعی شرح ایک بار پھر 40فیصد کی سطح پار کر گئی ۔ شرح 41اعشاریہ 9فیصد ریکارڈ، رواں ہفتے 25اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں ، 13میں کمی اور 13میں استحکام رہا ، گیس کی قیمتوں میں 480فیصد تک کا بڑا اضافہ ہوا۔ چائے ، دال مسور، چکن اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ،
خبرنمبر5
لاہور ڈیفنس میں کار حادثے سے 6افراد کی ہلاکت کا معاملہ ، مقدمے میں دفعہ 302شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ کا بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم ، کم عمر ڈرائیور زکے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ، لائسنس کے بغیر گاڑی سڑک پر نہ آئے ، جسٹس علی ضیا باجوہ
خبرنمبر6
ہر چوک پر سگنل پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے ، سب کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ، عدالت کا حکم ، عدالتی حکم پر سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی پیش، ملزم افنان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گاڑی کے مالک کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا، افنان کے والد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ہیں ۔ پولیس حکام ،
خبرنمبر7
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم ، کارروائی کی رپورٹ روزانہ پیش کرنے کی ہدایت، کم عمر ڈرائیورز کے خلا ف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، محسن نقوی ، والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاری چلانے کی اجازت نہ دیں ، محسن نقوی
خبرنمبر8
اسموگ سے صورتحال سنگین کل سے جزوی سمارٹ لاک ڈائون لگے گا، سرکاری اور نجی اسکولز ، کالجز اور جامعات بندرہیں گی ۔ چھوٹی بڑی مارکیٹیں ، جم 3بجے کے بعد کھلیں گے ۔ نجی دفاتر بھی تین بجے کے بعد کھل سکیں گے ، نوٹیفکیشن جاری ،
خبرنمبر9
سموگ کے تدارک کے حوالے سے کیس درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں گزارشات پیش، سموگ پھیلانے میں جتنا رول فیکٹریوں کا ہے اتنا ماحولیات کے افسران کا ہے ، نشاندہی کریں ان افسران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، یو کے میں ججز آج بھی سائیکلوں پر آتے ہیں آپ سائیکلنگ کو فروغ دیں ، جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس، سماعت 22نومبر تک ملتوی ، عدالت کی گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت، ڈولفن والے اور کچھ نہیں کرتے تو کم از کم گاڑیاں دھونے والوں کی تصویر کی اتار لیں ۔ عدالت کے ریمارکس
خبرنمبر10
سائفر کیس اڈیالہ جیل میں سماعت 21نومبر تک بغیر کاروائی ملتوی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی مٰں سماعت ملتوی کی گئی ۔ آج سرکاری پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیے گئے ۔ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی


