خبرنمبر1

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ریاست کے سوا کوئی طاقت استعمال نہیں کر سکتا، کسی ادارے یا گروہ کی مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے ۔ پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے ، علما کرام نے متفقہ طور پر انتہا پسندی ، فرقہ واریت کی مذمت کی ۔

خبرنمبر2

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے ۔ جیل ٹرائل ، ٹرائل نہیں ہوتا، اگر نوازشریف کو بادشاہ سلامت بنانا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نکالنا ہے تو اسکرپٹ پر کام چلے گا۔ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ، مقدمات کی سماعت کے بعد لطیف کھوسہ نے بتایا کہ چیئرمین نے کہا ان پر مقدمہ جھوٹا ہے ، جھوٹا مقدمہ بناکر لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی ۔ انہوں نے یا ان کے خاندان نے کوئی فائدہ نہیں لیا۔ لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں ۔ ٹرسٹ لوگوں کے لیے کھولا گیا۔

خبرنمبر3

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پالیسی سے پاکستان کی معاشی تباہی اور بربادی کا سبب بنی ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان افغانستان سے سمگل ہو کر پاکستان بھر میں فروخت ہوتارہا، کسٹم حکام کی رپورٹ نے پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کئی گنا زیادہ ہونے کا انکشاف کیا۔ افغانستان میں بلیک ٹی کی کھپت ہی نہیں اس کے باوجود گزشتہ مالی سال 89ملین ڈالر کی چائے امپورٹ ہوئی ۔ رواں مالی سال پاکستان 83ملین ڈالرز کا فیبرک اور 12ملین ڈالر کے ٹائر امپورٹ کر سکا۔ صرف افغانستان کیلئے چند ماہ میں 440ملین ڈالر کا فیبرک اور 92ملین ڈالر کے ٹائر امپورٹ کر لیے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت افغان امپورٹس اسمگل ہو کر پاکستان میں ہی فروخت ہوتی رہیں ،اے ٹی ٹی کے کنٹینرز پاکستان میں ہی کھلتے رہے ، اے ٹی ٹی کی وجہ سے پاکستان کوغیر معمولی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

خبرنمبر4

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے جانے کا فیصلہ اٹل ہے ، انہیں واپس جانا ہوگا، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا دو ٹوک اعلان ، افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ افغانستان اپنی سرزمین پرموجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائ کرے ۔ اپنی سرزمین پر موجود دہشتگروں کو پاکستان کے حوالے کرے ۔

خبر5

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ، رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال ہوگی، پنجاب اور کے پی میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ اے ڈی بی کے مطابق ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی ۔ جسے نیشنل گریڈ کی ترسیل کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

خبرنمبر6

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ،333پوائنٹس کی کمی ، ہنڈریڈ انڈیکس 57ہزار63پوائنٹ پر بندہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 286روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288روپے 25پیسے پر بند

خبرنمبر7

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم کو کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا اور اتحاد کا بھکاری قرار دے دیا۔ سعید غنی نے کہا ایم کیو ایم کب کی فارغ ہو چکی ، اسی لیے متحدہ غیر مرئی قوتوں کا سہارا لے رہی ہے ،ایم کیو ایم بانی متحدہ کی منتیں کررہی ہے ۔ کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ نہ کریں تاکہ ان کی کچھ عزت رہ جائے ۔

خبرنمبر8

رہنما ایم کیو ایم پاکستان محمد حسین نے سعید غنی کو جواب دیدیا، کہا ایم کیو ایم اتنی ہی بری ہے تو پیپلزپارٹی خالد مقبول صدیقی کی منتیں کیوں کررہی تھی۔ ہمت ہے تو اعلان کریں کہ آئندہ ایم کیو ایم کے پاس حمایت مانگنے نہیں آئیں گے ، پی پی 10اگست تک متحدہ کے ساتھ حکومت میں بیٹھی ، مارچ 2022میں اسی ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی نے 28نکاتی معاہدہ کیا تھا۔

خبرنمبر9

اسرائیل کا جنین میں اسپتال خالی کرنے کا حکم ، ابن سینا اسپتال کے گھیرائو ، گرفتاریوں کی اطلاعات، بجلی ، فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ، ڈرون حملے ، فائرنگ سے 3فلسطینی شہید ہو گئے ۔ اسرائیل کا الشفا اسپتال کا گھیرائو جاری رکھنے کا اعلان ، اسرائیلی فوج نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ تباہ کر دیا۔