لاہور(ای پی آئی) احتساب عدالت نے شراب لائسنس اجرا سے متعلق کیس میں عثمان بزدار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
تفصیل کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شراب لائسنس اجرا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نسیم احمد نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل عثمان بزدار نے کہاکہ شراب لائسنس انکوائری سے متعلق نیب جواب جمع کروا چکا ہے، نیب کی انکوائری بند کرنے کی یقین دہانی پر درخواست واپس لے لی تھی۔
نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ عثمان بزدار کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی سفارش بھیج چکے ہیں، عثمان بزدار کیخلاف ابھی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،عدالت نے عثمان بزدار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔


