خبرنمبر1

فوجی عدالتوں سے متعلق کیس تیزی سے چلا اور صوبوں کو نہیں سنا گیا، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کہتے ہیں سلامتی کے اداروں کے معاملات کو عام قوانین کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا عدالتیں خود کہتی ہیں ہمارا جوڈیشل سسٹم کمزور ہے ۔ ماہر قانون حافظ احسان کہتے ہیں دہشتگردی پوری قوم کا مسئلہ ہے ۔ کوئی سلامتی کے معاملات کی خلاف ورزی کرے تو فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوتا ہے ، سپریم کورٹ  کے فیصلے سے خلا پیدا ہو گیا۔ جس کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں ۔

خبرنمبر2

فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملکی کورٹس میں چلنے چاہیں ، پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ کہتے ہیں سپریم کورٹ اپیلوں پر فل کورٹ تشکیل دے ، محمود مولوی نے کہا چیف جسٹس سے درخواست ہے نظرثانی اپیلیں دیکھیں ،

خبرنمبر 3

اسرائیلی طیاروں کی نصیرات کیمپ پر بمباری 18شہید، متعدد ملبے تلے دب گئے ۔ پیاروں کو نکالنے کے لیے لوگ ہاتھوں سے ملبہ ہٹانے لگے ، رفح میں پناہ گزینوں کے قافلے پر بمباری 10شہید، غزہ میں الفلاح اسکول پر بمباری سے درجنوں شہید، سکول میں ہزاروں افراد پناہ لیے ہوئے تھے ۔ اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس میں گھر خالی کرنے کی وارننگ دے دی،

خبرنمبر4

گوادر بندرگاہ مستقبل قریب میں سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا، ہماری کی ترجیح ہے فشریز کی صنعت کو جدت دی جائے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو، کہا فشریز میں برآمدات کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

خبرنمبر5

سپریم کورٹ نے ایم دی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں ۔ سندھ اور کے پی میں دوبارہ ٹیسٹ بارے انعقاد سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار، ہائیکورٹ نے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد بارے سوبائی حکومت کا اختیار قرار دیا تھا۔

خبرنمبر6

لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود سے اغوا کیے گئے پولیس اہلکار کی لاش مل گئی ، کانسٹیبل فرمان اللہ کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے پولیس اہلکار فرمان اللہ کو گولی مار کر قتل کیا ہے ۔

خبرنمبر7

وزارت خارجہ میں پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا دسواں اجلاس، افغانستان سمیت خطے کے حالات پر طویل مباحثہ ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا خاہ پیش کیا گیا۔ مشترکہ کوششیں مضبوط بنانے پر اتفاق ، ملکر کام کرنے کا عزم ،