لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 24 نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے،

عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔

صنم جاوید نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالت میں پولیس افسران نے مقدمات کی تفصیلات غلط فراہم کیں، عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔