اسلام آباد (ای پی آئی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے گھریلو ملازمہ رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے لئے سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کو عدالت طلب کر لیا ہے ۔
ملزمہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جبکہ ان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ چالان رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جو فائل میں موجود ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ چالان عارضی ہے حتمی نہیں لیکن ٹرائل شروع کرنے اور فردِ جرم کے لیے کافی ہے۔بعد ازاں عدالت نے چالان کی نقول کی تقسیم کے لیے ملزمہ سومیہ عاصم کو طلب کر لیا۔


