اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جسمانی ریمانڈ میں خطرات کے پیش نظر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے سیشن جج اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔
دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مقدمے سے ڈسچارج کیا، مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا،
سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا۔پرویز الٰہی نے درخواست میں کہا کہ جسمانی ریمانڈ دینا بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
جسمانی ریمانڈ کے سبب جسمانی و ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے۔عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔


