پشاور (ای پی آئی ) ملک بھر میں غیر قانی مقیم افراد کو اپنے ملک میں واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے محکمۂ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ان کے ملک بھیجا جائے گا۔
خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر جانے کا نوٹس بھی دیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔