لاہور (ای پی آئی ) لاہور میں سگیاں روڈ پر تیز رفتار ویگن اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق 13 زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سگیاں روڈ پر تیزرفتار ویگن نے پیچھے سے ڈمپر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔