خبر نمبر1
کرکٹ کا چیمپین کون ہوگا، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جوڑ پڑے گا شائقین کرکٹ پرجوش ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کے لیے میدان سجنے کو تیار کیا کوہلی اور شرما کا بلا چلے گا یا کلدیپ اور جدیجا گگلی کا جادو جگائیں گے، کینگروز کی امیدیں میکسویل اور ٹریوس ہیڈ سے جڑ گئیں باؤلنگ میں مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا بھارتی بیٹرز کو دبوچنے کے لیے تیار دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ اختتامی تقریب میں لیزر لائٹ اور ایئر شو کا اہتمام بھی ہوگا۔۔۔
خبر نمبر2
آسٹریلوی ٹیم آٹھویں بار کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی 8 مقابلوں میں آسٹریلیا نے پانچ میں کامیابی اپنے نام کی بھارتی ٹیم نے تین بار فائنل میں جگہ بنائی انڈین ٹیم 1983 اور 2011 میں چیمپین بنی۔۔۔
خبر نمبر3
میگا ایونٹ کے انعامات بھی بڑے ورلڈ کپ فائنل کی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی رقم پاکستانی روپوں میں ایک ارب سے زائد بنتی ہے رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹے گی فائنل ہارنے والی ٹیم کو بھی 20 لاکھ ڈالر یعنی 57 کروڑ روپے ملیں گے کھلاڑیوں کے انفرادی انعامات اس رقم کے علاوہ ہوں گے۔۔۔
خبر نمبر4
آصف زرداری کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کہتے ہیں ای سی پی پر پورا اعتماد ہے وہ ملک میں شفاف انتخابات کروائے گا پاکستان انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے ماحول سازگار ہیں الیکشن وقت پر ہونے چاہیے پیپلز پارٹی اس کے لیے تیار ہے پی پی وہ واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے آٹھ فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔۔۔
خبر نمبر5
فضائی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ کراچی دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر لاہور کا تیسرا نمبر بھارتی دارالحکومت دلی آالودہ ترین شہروں میں سر فہرست شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔
خبر نمبر6
اسرائیلی جا رحیت نے غزہ کو مقتل بنا دیا صہیونی فورسز کا غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر فضائی حملہ مزید 200 فلسطینی شہید ہو گئے شہر میں 1800 بچوں سمیت 4 شہریوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ انڈونیشیا ہسپتال اور الفلاح سکول کے اطراف کی بمباری شہدا کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زائد 5 ہزار سے زائد بچے اور 3300 سے زائد خواتین شامل۔۔۔
خبر نمبر7
القسام بریگیڈ کی پانچ دن کی جنگ بندی کے بدلے 70 اسرائیلی اور یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی تنظیم کے کچھ گروپوں سے رابطہ منقطع ہو گیا رابطہ ٹوٹنے کے بعد یرغمالیوں کی حفاظت پر مامور گروپوں کی کوئی خبر خیر نہیں ترجمان القسام ابو عبیدہ۔۔۔
خبر نمبر8
جماعت اسلامی فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آج لاہور میں مظاہرہ کرے گی غزہ مارچ میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد امیر جماعت اسلامی سراج الحق شرکا سے خطاب کریں گے۔۔۔
خبر نمبر9
مسئلہ فلسطین صرف مسلمانوں کا نہیں پوری انسانیت کا ہے غزہ کے معاملے پر صرف مذمت کافی نہیں غزہ میں ملبے تلے دبے زندہ بچوں کو نکالنے والا کوئی نہیں سندھ حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں نگران وزیراعلی سندھ کی میڈیا ٹاک۔۔۔
خبر نمبر10
اور لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری کم عمر ڈرائیونگ پر 2251 بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 558 مقدمات درج سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند سب سے زیادہ کاروائی ڈیفینس اور کینٹ سیکٹرز میں کی گئی کاموں میں بچوں کو گاڑی اور موٹرسائیکل دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج۔۔۔۔


