خبر نمبر1
لاہور، فیصل آباد اور گجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں چھٹی کے دن بھی فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال لاہور میں صبح نو بجے پارٹیکو لیٹ میٹرز کی تعداد 406 ریکارڈ یہ تعداد انتہائی مضر صحت ہے فیصل آباد میں 314 اور گجرانوالہ میں 254 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے آلودہ فضا میں سانس لینا دشوار پنجاب بھر میں انتظامیہ کی سینکڑوں فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف کاروائی کئی فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا حکومتی ہدایات کے باوجود شہریوں کی لاپرواہی عروج پر پنجاب میں شہریوں کا ماسک کے بغیر سفر جاری ماہرین کی بار بار شہریوں کو ماسک کی پابندی کرنے کی اپیل۔۔۔
خبر نمبر2
افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کاروائیاں کر رہے ہیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کے خلاف خود کاروائی کرنی ہے یہ بات قابل برداشت نہیں کہ افغانستان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کی جائیں اور افغان طالبان تماشہ دیکھتے رہیں تمام مکاتب فکر کے علما نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں ٹی ٹی پی سے متعلق موجودہ حکومتی پالیسی کی حمایت کی ہے پروگرام جرگہ آج رات 10 بج کے پانچ منٹ پر پیش کیا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر3
اسرائیل کی انڈونیشیا کے ہسپتال کے قریب بمباری جانی نقصان کے خدشات شمالی غزہ کی تباہی اور جبری خالی کرانے کے بعد اسرائیل نے جنوبی غزہ پر حملے تیز کر دیے گزشتہ روز دو سکول اور جبالیہ کیمپ پر حملے میں 200 فلسطین شہید ہوئے سات اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 12300 سے اوپر چلی گئی عالمی ادارہ صحت نے الشفا ہسپتال موت کی وادی قرار دے دیا دیا مکمل انخلا کی اپیل طبی سہولیات نہ ہونے سے دو تین دن میں کئی مریض انتقال کر چکے 291 مریض اور 25 ہیلتھ ورکرز اب بھی ہسپتال میں ہیں ڈاکٹرز ودآٹ بارڈرز کے الشفا ہسپتال کے قریب اپنے قافلے پر اسرائیلی حملے کی مذمت مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید غزہ کے قبرستان کے گورکن کی گزشتہ دو دنوں میں 50 سے زائد افراد کی جان بحق ہونے کی تصدیق۔۔۔
خبر نمبر4
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں لاکھوں افراد سراپا احتجاج امریکہ، برطانیہ، فرانس جرمنی اور سپین سمیت کئی یورپی شہروں میں مظاہرین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی ڈاکٹرز کا احتجاج کیلیفورنیا کی دارالحکومتوں میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں مقررین نے کہا کہ 2024 کا الیکشن پہلے جیسا نہیں ہوگا صدارت کانگرس اور سینٹ امیدواروں پر ہماری نظر ہوگی اسرائیل کی امداد بند نہ کی تو پھر ووٹ کی بھی امید نہ رکھیں یونان کے شہر ایتھنز میں فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا مظاہرہ لبنان، بحرین اور یمن میں بھی عوام کی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی۔۔۔
خبر نمبر5
سندھ ،بلوچستان کے مختلف شہروں میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا حیدرآباد میں فی کلو آٹے کی قیمت میں 10 سے 12 روپے کا اضافہ ہوا 10 کلو کا تھیلا 1350 سے بڑھ کر 1470 روپے کا ہو گیا کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 130 روپے کا اضافہ قیمت 2750 سے بڑھ کر 2880 روپے ہو گئی۔۔۔
خبر نمبر6
چکوال کے مدرسے میں طلبہ سے زیادتی کے معاملے میں پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا پولیس نے دونوں افراد کو مدرسے سے حراست میں لیا دونوں گرفتار افراد مدرسے میں بطور استاد تعینات تھے پولیس نے گزشتہ روز معاملے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی تھی ایک متاثرہ بچے نے بتایا کہ دونوں اساتذہ نے دیگر بچوں کے ساتھ بھی زیادتی کی استاد بچوں کے جسم پر چھری سے زیڈ کا نشان بھی بنا دیتے تھے مدرسہ ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 نومبر کو دو بچوں نے ایڈمن آفس میں شکایت کی دونوں اساتذہ کو 11 نومبر کو فارغ کر دیا ملزمان کی گرفتاری میں بھی تعاون کیا۔۔۔
خبر نمبر7
لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں گزشتہ روز مبینہ مقابلے میں مارے گئے چھ ملزمان کی واردات سے پہلے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ڈاکووں کو گلی سے پیدل گزرتے دیکھا جا سکتا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم نے دروازہ کھولا تو ڈاکووں نے کہا کہ وہ رنگ ساز ہیں گھر میں کہیں گولی کا نشان نہ ہونے اور کوئی خول نہ ملنے پر مقابلے پر شبہات کا اظہار کیا گیا۔۔۔
خبر نمبر8
کراچی کے علاقے سخی حسن چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار کھلے نالے میں جا گری حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے علاقہ مکینوں نے پھنسے افراد کو نالے سے نکالا طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔
خبر نمبر9
گجرانوالہ میں ڈاکووں نے پولیس وین کو لوٹ لیا پولیس کے مطابق تین ڈاکو پولیس اہلکاروں سے نقدی اور اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے مقدمہ درج۔۔۔مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ جیل سے ٹرک کے نیچے لٹک کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق ملزم اطاف حسین کو چوری کے الزام میں 14 نومبر کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا فرار ملزم اور جیل عملے کے خلاف مقدمہ درج آٹے کا ٹرک جیل میں آٹا اتارنے آیا تو قیدی ٹرک کے نیچے لٹک کر فرار ہوا۔۔۔
خبر نمبر10
سندھ بھر کی میڈیکل ڈینٹل کالجز اور جامعات کا دوبارہ داخلہ ٹیسٹ 41 ہزار امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شرکت کر رہے ہیں انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ امتحانی مرکز میں کسی سے موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائسز ملی تو اسے نکال دیا جائے گا قلم اور پانی کی بوتل بھی انتظامیہ کی جانب سے دی جائیں گیں کراچی کے ایکسپو سینٹر میں داخلہ ٹیسٹ کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ سیوک سینٹر اور سٹیڈیم روڈ پر ٹریفک جام ۔۔۔
خبر نمبر11
لیجنڈری اداکار دلپ کمار کے آبائی مکان اور راج کپور کی حویلی کو میوزیم بنانے کے اعلان پر عمل درآمد شروع نہ ہو سکا تین سال گزر جانے کے باوجود فنڈز جاری نہ ہو سکے پی ٹی آئی دور حکومت میں دونوں عمارتوں کو قومی ورثہ قرار دیا گیا۔۔۔
خبر نمبر12
خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ نے 18 ہزار غیر ملکیوں کے فہرست پولیس کو بھیج دی 6 ہزار سے زیادہ بچے اور پانچ ہزار سے زیادہ خواتین شامل پولیس کے مطابق فہرست میں شامل افراد کو رواں مہینے کے آخر تک ان کے ملک بھیجا جائے گا غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر جانے کا نوٹس دیا جا چکا ہے۔۔۔
خبر نمبر13
سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کاروائی دہشت گردوں کا سرغنہ ابراہیم موسی تین دیگر دہشت گردوں سمیت مارا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق ابراہیم موسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا چاروں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا شمالی وزیرستان کے علاقے خیصور میں کاروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن۔۔۔
خبر نمبر14
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کہتے ہیں غزہ اور مغربی کنارے کو نئی فلسطینی اتھارٹی کے تحت بالآخر ایک ہو جانا چاہیے امریکی اخبار میں شائع مضمون میں صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل کی جانب بڑھتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کو نئے سرے سے بحال فلسطینی اتھارٹی کے تحت ایک ہونا چاہیے اسرائیلی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی موجودہ حالت میں غزہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہیں۔۔۔
خبر نمبر15
جرمنی کی مغربی کنارے میں اسرائیلی کاروائیوں کے مزمت جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں نئی آباد کاریوں کے خواہاں نہیں ہیں غزہ میں انسانی صورتحال میں فوری بہتری کی ضرورت ہے اسرائیلیوں اور فلسطینوں کے لیے دو ریاستی حل بہترین ہے قطر کی جبالیہ کیمپ اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی مذمت سکولوں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کے فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ اسرائیل کی درخواست پر غزہ جنگ سے متعلق ہزاروں سوشل میڈیا پوسٹ ہٹا دی گئیں۔ ۔
خبر نمبر16
اسرائیلی اخبار نے پولیس تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ حماس کو سات اکتوبر کے حملوں کے وقت میوزک فیسٹیول کا علم نہیں تھا موقع پر پہنچنے والے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کی جنگجو ؤں پر فائرنگ کی زد میں میوزک فیسٹیول کے شرکا بھی آئے حملے میں بچ جانے والی ایک اسرائیلی خاتون نے اکتوبر میں اسرائیلی ریڈیو کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے اپنے کئی لوگ مارے گئے۔۔۔
خبر نمبر17
سابق کپتان محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیے گئے ان کا پہلا اسائنمنٹ دسمبر میں دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ ہے محمد یوسف انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی کوچ کے فرائض انجام دیں گے ذرائع کے مطابق فاسٹ بالنگ کوچ عمر گل سپن بولنگ کوچ سعید اجمل کو مقرر کیا جائے گا۔۔۔


