خبر نمبر1
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی احمد آباد سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا فائنل دیکھیں گے، فائنل سے پہلے بھارتی وزیراعظم کا ٹاسک کرانے کا میم سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا بھارتی وزیراعظم نے سکہ ماتھے پر لگایا پھر سر پر تھپڑ مار کر ٹاس کیا بھارت کے ٹاس جیتنے پر روہت شرما نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ویڈیو میں روہت شرما کو بھارتی برگر ‘وڑا پا’کہہ کر مخاطب کیا گیا۔۔۔
خبر نمبر2
امریکا ،اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے لیے معاہدے کے قریب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا دعوی رپورٹ میں معاہدے کی تفصیلات بھی بتا دی لکھا حماس 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گا جنگ میں شامل تمام فریق کم از کم پانچ دن کے لیے لڑائی روک دیں گے ہر 24 گھنٹے میں 50 یا اس سے زائد یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا وائٹ ہاس نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ مسترد کر دی واضح کر دیا کہ ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔۔۔۔
خبر نمبر3
انتخابات کی گہما گہمی مغربی سفیروں کی سرگرمی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات جاتی عمرہ میں ملاقات میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال علاقائی سلامتی اور استحکام پر بھی بات چیت نواز شریف نے کہا انتخابات میں عوام نون لیگ کو کامیاب کرائیں گے امریکی سفیر کی جہانگیر ترین سے بھی ملاقات الیکشن معاشی اصلاحات اور پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو ڈونلڈ بلوم نے پیپلز پارٹی کے راہنما یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی سابق صدرا آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات برطانوی ہائی کمشنر نے دو روز قبل نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔۔۔
خبر نمبر4
اللہ نے موقع دیا تو عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے مسلم لیگ نون کی مضبوطی پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کی خوشحالی ہے پورے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور اور عامر طلال سے ملاقات میں گفتگو دونوں رہنماؤں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان۔۔۔
خبر نمبر5
زبردستی وزیراعظم بنانے کا سوچنے والے غلطی پر ہیں اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا پشاور میں کنونشن سے خطاب کہا 70 سال کے سیاستدان گھر بیٹھے یا مسجد میں بیٹھیں اور دعا کریں پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ بھی کر دیا۔۔۔
خبر نمبر6
ملک میں سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیا گیا جے یو آئی نے ملک اور ریاست کو بچانے کی جنگ لڑی مولانا فضل الرحمن کا جنرل کونسل سے خطاب بولے 8 فروری کے انتخابات کے لیے تیار ہیں الیکشن کے حوالے سے ان کے تحفظات کو غلط رنگ دیا گیا انہوں نے تحریک ہی نئے الیکشن کے لیے چلائی تھی۔۔۔
خبر نمبر7
پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کے ہاتھوں امریکی اسلحے کا استعمال امریکی ہاس کمیٹی برائے خارجہ امور کا اعتراف بھی سامنے آگیا امریکی انخلا کے بعد بھاری اسلحہ افغانستان رہ گیا تھا جو ٹی ٹی پی کے ہاتھوں پاکستان میں استعمال ہوا پینٹاگون کی رپورٹ مائیکل میکول نے کہا کہ امارت اسلامیہ ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیحاللہ مجاہد نے امریکی بیان کی تردید کر دی۔۔۔
خبر نمبر8
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری چمن اور طورخم بارڈر سے روزانہ ہزاروں افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری اب تک کل دو لاکھ 35ہز821 تارکین وطن واپس جا چکے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاسے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے۔۔۔
خبر نمبر9
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا باغ جناح کا دورہ باغ جناح کے مختلف حصے دیکھے آخر میں گندگی اور بے ترتیبی پر ناپسندیدگی کا اظہار غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم وزیراعلی محسن نقوی نے باغ جناح کو لندن کے باغات کے طرز پر اپگریڈ کرنے کے ہدایت کی پلان کی طرف کر لیا۔ ۔۔
خبر نمبر10.
پاکستان فٹبال ٹیم سعودی عرب سے واپس وطن پہنچ گئی قومی ٹیم دمام سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچی فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز رانڈ ٹو میں سعودی عرب نے پاکستان کو چار صفر گول سے شکست دی تھی پاکستان ٹیم دوسرے مرحلے کے اگلے میچ میں تاجکستان کے مد مقابل ہوگی پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 21 نومبر کو ہوگا میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں دن دو بجے کھیلا جائے گا۔۔۔


