خبر نمبر1
ورلڈ کپ میں کون بنے گا مقدر کا سکندر، فیصلہ آج ہو جائے گا احمد آباد کے میدان میں آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل آسٹریلیا ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی بھارتی اوپنرز کی ٹانگیں کانپ گئیں ایک کے بعد ایک کی پلین واپسی دنیا کی سب سے بڑے سٹیڈیم میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد تماشائی میچ دیکھنے میں مصروف گروپ اسٹیج میچ میں بھارت پہلے آسٹریلیا کو دھول چٹا چکا لیکن پہلے دو میچز میں شکست کے بعد آسٹریلیا بھی مسلسل فاتح رہا۔۔۔
خبر نمبر2
نون لیگ نے سیاسی انتقام کا شکوہ دہرا دیا لیگی رہنما سر خرو ہوئے مریم اورنگزیب کی نیوز کانفرنس یاد دلایا کہ کل پھر شہباز شریف عدالتوں سے سرخرو ہوئے شہباز شریف پر بے بنیاد کیسز بنائے گئے تھے نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا تھا نوجوانوں کو پتہ ہونا چاہیے کیسے ملک سے کھلواڑ کیا گیا اور کیسے شہباز شریف نے اپنے بھائی سے وفا نبھائی۔۔۔
خبر نمبر3
پاکستان پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام سوشل میڈیا پروپگنڈے کی حقیقت اشکار ہو گئی غزہ جنگ کے دوران مضموم سیاسی مقاصد کے لیے اندرون اور بیرون ملک چند عناصر گھناونے پروپگنڈے میں ملوث نکلے ایک سیاسی جماعت کے حامیوں کے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے مہم کا انکشاف۔۔۔
خبر نمبر4
اسرائیل کے ظلم و ستم کا شکار معصوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور میں غزہ مارچ خواتین اور بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت سراج الحق سمیت کئی رہنما خطاب کریں گے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا خطاب بھی متوقع رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو غزہ جنگ کی تیسری عالمی جنگ میں بدلنے کے
خدشات۔۔۔
خبر نمبر5
غزہ کا الشفا ہسپتال مقتل گاہ کا منظر پیش کرنے لگا داخلی دروازے پر 80 شہدا کی اجتماعی قبر اسرائیلی بربریت کی داستان سنانے لگی اقوام متحدہ کے ماہرین نے تباہی کی آنکھوں دیکھے حال کی تصدیق کر دی ہسپتال کو ڈیتھ زون ڈکلیئر کر دیا گیا حماس کے کمانڈ سینٹر کے کوئی ثبوت نہ ملے پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے حملے روکے جائیں فلسطینی صدر کی دہائی امریکی صدر بائیڈن سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے پر با ضد۔۔۔
خبر نمبر6
سردی آتے ہی چولہے بجھ گئے دل سلگ اٹھے، ملک کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ پر شہری چراغ پا کراچی کے کئی علاقے بھی گیس لوڈ شیڈنگ کی زد میں خواتین کے لیے کھانا پکانا بھی محال ہو گیا سکھر میں بھی گیس کا بحران شہری پریشان بولے قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور گیس ملتی ہی نہیں شہری مہنگے داموں متبادل ایندھن خریدنے پر مجبور۔۔۔
خبر نمبر7
دورہ آسٹریلیا کے لیے کون ان کون آؤٹ؟ ٹیسٹ سیریز کے لیے چیف سلیکٹر وہاب ریاض ہیڈ کوچ محمد حفیظ اور کپتان شان مسعود کے درمیان مشاورت جاری قومی ٹیسٹ سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان۔۔۔
خبر نمبر8
اور دبئی کی فضائیں طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں ایئرشو 2023 کے آخری روز بے مثال آرڈر والیوم کے ساتھ گزشتہ ریکارڈز توڑ دیے گئے جے ایف17 کی شاندار اڑان دیکھنے والے حیران تیاری کی صلاحیت اور پائلٹوں کی مہارت نے سکہ جما دیا ایئر شو کے 18 ایڈیشن میں دنیا بھر سے 95 ممالک کے 1400 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا لین دین کا حجم 360 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔۔۔


