خبر نمبر 1

ورلڈ کپ فائنل کی پچ پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز میں احمد آباد کی پچ پر اعتراضات اٹھا دیے کمنز کا کہنا ہے پچ بہت زیادہ خشک ہے آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پچ کھردری اور کچی ہے کریز کے سامنے بڑے بڑے پیچز ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے بھارتی بورڈ نے اچانک پچ تبدیل کر دی تھی۔۔۔

خبر نمبر2

پاکستان کا ترقیاتی بجٹ نا قابل برداشت نظر ثانی کی جائے آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کر دیا پروجیکٹس مکمل کرنے کے لیے 10 اعشاریہ سات کھرب روپے درکار پروجیکٹس کی منظوری سے پہلے ٹیکنیکل اسیسمنٹ ضروری پانچ سالہ پالیسی بنانے اور فنڈز جاری کرنے کا طریقہ کار شائع کرنے کی ہدایت مالیاتی ادارے کی پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسیسمنٹ رپورٹ۔۔۔

خبر نمبر3

پنجاب کو سموگ کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننے کی پابندی نگران وزیر اعلی محسن نفری کا کہنا ہے صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل۔۔۔

خبر نمبر4

مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی دہشت گردی امریکی صدر نے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی واشنگٹن پوسٹ میں لکھے مضمون میں کہا اسرائیلی رہنماؤں کو سختی سے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر تشدد رکنا چاہیے ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے بائیڈن کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں پر ویزا کی پابندی زیر غور ہے۔۔۔

خبر نمبر5

اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے نیتن یاہو پر دباؤ بڑھنے لگا اسرائیلیوں کاتل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس کی جانب مارچ بیس ہزار سے زائد افراد کی شرکت قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ۔۔۔

خبر نمبر6

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کی تحقیقات پولیس کا سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعوی ملزم عادل نے لاش ٹھکانے لگانے میں مدد کی تھی ابتدائی بیان ریکارڈ ملزم صہیب اور حضرت اللہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری۔۔۔

خبر نمبر7

ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالنے کا مشن پنجاب پرائس کنٹرول کموڈیٹیز آرڈیننس جاری کونسل اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کرے گی آرڈیننس کے بعد پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اب حکومت پنجاب کے تحت کام کریں گے۔۔۔

خبر نمبر8

اسپیس ایکس کا مریخ کے سفر کی تیاری کا دوسرا تجربہ بھی ناکام ایلون مسک کمپنی کا راکٹ خلا میں پہنچنے کے بعد تباہ ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے کمپنی اور ناسا کی مشترکہ تحقیقات جاری۔۔۔

خبر نمبر9

یورو کپ کوالیفائرز میں فرانس نے تاریخ رقم کر دی ایک دو یا تین نہیں جبرالٹر کو 14 صفر سے ہرا دیا ایم باپے نے ہیٹرک سکور کی 40 گز دور سے شاندار گول کیا۔۔۔

خبر نمبر10

اور حسینہ عالم کا تاج مس نکارہ گوا نے پہن لیا 23 سالہ شنیس پالاسیوس مس یونیورس منتخب عالمی مقابلہ حسن پاکستانی ایریکارابن کی بھی بھرپور پذیرائی۔۔۔