خبر نمبر01

ورلڈ کپ فائنل میں 81 رنز پر بھارت کی تین وکٹ گرنے کے بعد کوہلی اور کے ایل راہول کے درمیان شراکت داری ، شبمن 4 ، روہت 47 اور شریاس 4 رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اسٹارک، میکس ویل اور کمنز نے ایک ایک وکٹ لی ، نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔بھارت نے تین وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنا لیے۔

خبر نمبر 02

پانچ چھ سال نظام انصاف اور اپوزیشن کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ، آر ٹی ایس بٹھا کر چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان پر مسلط کیا گیا خمیازہ پاکستان کے عوام نے بھگتا مسلم لیگ نون کی سیکرٹری اطلاعت مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس۔ کہا پی ٹی آئی دور میں شہباز شریف کو جھوٹے مقدمے میں جیل میں ڈالا گیا۔ شہبا ز شریف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کے ساتھ وفا نبھائی ہم نو مئی کے واقعے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

خبرنمبر 03

پاکستان کا ترقیاتی بجٹ ناقابل برداشت ہے نظر ثانی کی جائے آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب کے لیے پانچ سالہ پالیسی بنانے کی تجویز کہا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے قبل ٹیکنیکل اسیسمنٹ ضروری ہے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسیسمنٹ رپورٹ جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان کا قرض 81.8 کھرب ہو جائے گا، جو جی ڈی پی کا 7.3 فیصد ہوگا، رپورٹ میں پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرناک حد تک متاثر ہونے والا ملک بھی قرار۔

خبر نمبر 04

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے لاہور، فیصل،آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں چھٹی کے دن بھی فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال ۔

خبرنمبر05

پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈہ کو خبر بنا کر پیش کر دیا ایک سیاسی جماعت کے حامیوں پر سوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق پروپیگنڈامہم شروع کرنے کا الزام ایک جہاز پر اسلحہ پاکستان سے اسرائیل لے جانے کی جھوٹی کہانی بنائی گئی ، بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز افغان مہاجرین کے انخلا کا حصہ تھی پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر مذمت کی ہے اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کی

خبرنمبر 06

ڈیفنس کراچی میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں ملوث ایک ملزم گرفتار پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم عادل کا کہنا ہے کہ وہ اور حضرت اللہ جب گھر پہنچے تو قتل ہو چکا تھا خاتون کی لاش ڈرم میں پڑی ہوئی تھی انہوں نے ڈرم کو بند کر کے لاش کو خالی پلاٹ پر پھینکا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کا الزام صہیب پر ڈال دیا گزشتہ روز ڈیفنس کے خالی پلاٹ پر ڈرم سے خاتون کی لاش ملی تھی