خبر نمبر 1
بھارتی ریاست کے کیرالہ میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے بھارتی رکن پارلیمنٹ راج موہن کا کہنا تھا نیتن یاہو ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہے اسے بغیر مقدمہ چلائے گولی مار دینی چاہیے۔۔۔
خبر نمبر2
کہاں گئی انسانیت،، کہاں گئی جمہوریت؟ شمالی غزہ میں اپنے گھر والوں کو کھو دینے والی 14 سالہ رضان نے دنیا کو جھنجوڑ دیا کہتی ہیں ہم قربانیاں دے کر تھک چکے ہیں ہمارا احساس دنیا کو کیوں نہیں ہوتا؟ آپ کی خاموشی پر اللہ حساب لے گا رضان اسرائیلی بمباری میں ماں، باپ، سمیت بہن بھائی بھی کھو چکی ہے ۔۔۔
خبر نمبر3
گلگت میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ڈی سی گلگت نے 16 ایم پی او کے تحت ایک شخص کو دو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا کہا عوام سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی نہ پھیلائیں فرقہ واریت پھیلانے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر4
کراچی کے علاقے اورنگی ٹان نمبر پانچ میں تین کروڑ سے زائد کی ڈکیتی پولیس وردی اور سادہ لباس میں آئے 15 ڈاکووں کی گھر میں دو گھنٹے لوٹ مار دو کروڑ روپے 70 تولے سونا لے اڑے ڈاکو جاتے ہوئے دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے بلوچ پل پر چھوڑ دیا۔۔۔
خبر نمبر5
لاہور کے سگیاں روڈ پر تیز رفتار ویگن اور ڈمپر میں تصادم تین افراد جان سے گئے 13 زخمی تھرپارکر میں کنسٹرکشن کمپنی کے ٹرک کو حادثہ تین افراد جھلس کر جانبحق۔ ۔۔
خبر نمبر6
لیاری ندی کے اطراف آبادیوں میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا انکشاف لیاقت آباد میں چار بڑے غیر قانونی ہائیڈرنٹس قائم علاقے میں پانی کی قلت کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔۔۔
خبر نمبر7
گورنر سندھ کی پاکستانی سفیر کی دعوت پر واشنگٹن میں سفارت خانے آمد سردار مسعود خان نے کامران ٹسوری کا استقبال کیا امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال گورنر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔۔۔
خبر نمبر8
ریاض میں سٹریٹ آرٹ فیسٹیول دنیا بھر سے آرٹسٹ کی شرکت سعودی عرب کی تاریخ اور ترقی کو رنگوں سے بیان کیا شاندار آرٹ کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی۔۔۔


