خبرنمبر 01
میگا ایونٹ کے انعامات بھی بڑے ورلڈ کپ فائنل کی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی جائے گی رقم پاکستانی روپیز میں ایک ارب سے زائد بنتی ہے، رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹے گی فائنل ہارنے والی ٹیم کو بھی 20 لاکھ ڈالر یعنی 57 کروڑ روپے ملیں گے۔ کھلاڑیوں کے انفرادی انعامات اس رقم کے علاوہ ہوں گے ۔
خبر نمبر 02
کلائمیٹ چینج ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانا ضروری ہے مختلف پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے ان میں سولر انرجی جیسے منصوبے بھی شامل ہیں پاکستان کے لیے معاشی بحالی بھی بڑا ٹاسک ہے، مذاکرات سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں شیری رحمان کی گفتگو۔
خبرنمبر 03
نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں قائد نون لیگ اکیس نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، عدالت عالیہ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا نواز شریف کل مری کے لیے روانہ ہوں گے
خبرنمبر 04
مسلمان غزہ کے مظلوم عوام کی طرف سے بدلہ لیں گے اسرائیل تاریخ کے کوڑے دان میں جائے گا یقینی شکست اس کا مقدر بنے گی صیہونی حکومت خطے میں امن و سلامتی کو نہیں دیکھ سکتی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کا تہران میں ریلی سے خطاب،
خبرنمبر 05
امن دشمن دہشت گردوں کے خاتمے کا مشن سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن چار دہشت گرد ہلاک انتہائی مطلوب عسکریت پسند ابراہیم عرف موسیٰ بھی شامل کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد آئی ایس پی آر
خبرنمبر 06
ٹی ٹی پی کا پاکستان کے خلاف امریکی اسلحے کا استعمال، امریکی ہائوس کمیٹی برائے خارجہ امور کے بڑے انکشافات افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ چیئرمین مائیکل میکول کا الزام، ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی امریکی بیان کی تردید الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
خبرنمبر 07
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن، کراچی میں ڈریپ ٹیم کا مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ گلشن اقبال اور گلشن گلستان جوہر میں مختلف فارمیسیز پر چھاپے مارے گئے زائد قیمت پر فروخت پر کئی ادویات قبضے میں لے لی گئیں سٹورز سیل ترجمان وزارت صحت


