راجن پور (ای پی آئی ) راجن پور پولیس کی کامیاب کارروائی تحصیل روجھان سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار بارودی سرنگیں اور اسلحہ برآمد۔

ڈی پی او نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر پولیس نے گوٹھ مزاری کے علاقہ میں ایک گھر پر کارروائی کی گئی اور وہاں موجود 4 دہشت گرد وں کو پولیس نے گرفتار کیا، دہشت گرد اہم مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے،

گرفتار دہشت گردوں سے دو بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس نے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔