لاہور (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ،عدالت نےسرکاری وکیل کو مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔

دورانِ سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا کہ درخواست گزار بشریٰ بی بی کو مقدمات کی تفصیلات چاہئیں۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وقت دے تو بشریٰ بی بی پر مقدمات کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 27 نومبر تک مہلت دے دی۔