اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ دوران عدت نکاح کا کیس سیشن کورٹ نے قابل سماعت قرار دیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔